یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی بندش کی خبر تشویشناک ہے، حکومت ایک کروڑ نوکریوں کا جھوٹا وعدہ لے کر آئی اور آتے ہی لوگوں کو بیروزگار کرنے کے پروگرام پر کام شروع کردیا: نفیسہ شاہ
پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما اور مرکزی سیکریڑی اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمینٹرینز ایم این اے ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی بندش سے متعلق آنے والی خبریں تشویشناک ہیں۔ اپنے ایک بیان میں نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم ادارے چلانے کی بات کرتے تھے آج بند…