چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قوم کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ نئے سال کے دوران ملک میں عوامی راج قائم ہوگا

اسلام آباد/کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قوم کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ نئے سال کے دوران ملک میں عوامی راج قائم ہوگا۔ اپنے پیغام میں پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ ملک کی عوام نے موجودہ حکومت کی ناقص، متعصب اور بدعنوانی پر مبنی پالیسیوں کے نتیجے میں بہت بھگتا ہے۔ عوام کو ضروریات زندگی اور گذر معاش کے لیئے بہت تگ و دو کرنی پڑ رہی ہے، جبکہ غریب اُس طبقاتی جنگ میں کُچلے جارہے ہیں، جو establishmentarian elite کی مرہونِ منت ہے۔ 800،000 لوگوں کو حکومت کی غیر انسانی پالیسیوں کے ذریعے پسماندگی کی جانب دھکیلا گیا ہے، جبکہ آسمان کو چھوتی مہنگائی کی سزا اس کے علاوہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے 10 لاکھ مستحق خواتین کے اخراج پر حکومت کی جانب سے شادمانے بجائے جارہے ہیں کہ اخراجات میں کمی لائی گئی ہے، جبکہ غریبوں کو مزید پسماندگی کی دلدل میں دھکیلنے والی حکومتی پالیسیاں سراسر جرم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کے دوران بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو اوپن ایئر جیل میں تبدیل کردیا۔ کشمیری عوام کے بنیادی حقوق دن دہاڑے روندے جا رہے ہیں، لیکن پاکستان پیپلز پارٹی اس ظلم کے خلاف دنیا بھر میں آواز اٹھاتی رہے گی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نئے سال کے دوران عالمی برادری ضرور مقبوضہ کشمیر پر قابض بھارتی فورسز کے مظالم کا نوٹس لے گی، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی 2020ع کے دوران بھی سرگرمِ عمل رہے گی تاکہ یہ سال کشمیری عوام کے لیئے حقِ خود ارادیت کا سال ثابت ہو۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Leave a Reply

Please Login to comment
  Subscribe  
Notify of
%d bloggers like this: