پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور نےگزشتہ روز انتہائی مصروف دن گذارا، مختلف رہنماؤں اور عہدیداران کی ملاقاتیں

کراچی پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور نےگزشتہ روز انتہائی مصروف دن گذارا۔ پارٹی کے مختلف رہنما ؤں اور عہدیداران نے زرداری ہاوس پہنچ کر ملاقات کی۔ ملاقاتوں کے دوران سیاسی و تنظیمی معاملات سمیت دلچسپی کے باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کرنے والوں میں پی پی پی پارلیامینٹرین کی اطلاعات سیکریٹری و ایم این اے ڈاکٹر نفیسہ شاہ، سندھ کے وزیرِ توانائی امتیاز احمد شیخ، پی پی پی نوابشاہ ڈویژن کے صدر ضیا الحسن لنجار، پارٹی رہنما امیر علی شاہ، پی پی پی ضلع سانگھڑ کے صدر علی حسن ہنگورو، اور پی پی پی ضلع شکارپور کے جنرل سیکریٹری ذوالفقار علی کماریو شامل تھے۔

اس موقعے پر رکنِ قومی اسمبلی میر منور تالپور، ایم پی اے سعدیہ جاوید اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Leave a Reply

Please Login to comment
  Subscribe  
Notify of
%d bloggers like this: