آرمی ایکٹ بل کو پارلیمانی طریقہ کار کے مطابق لایا جانا چاہیے، ہم پھر سے وہی غلطیاں دہرا رہے ہیں جو نوٹیفکیشن کے وقت کی تھیں: بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد: آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کامعاملے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ان کے پاس صرف 52ووٹ ہیں۔ وہ کچھ نہیں کر سکتے۔بلاول بھٹو نے کہاوہ نہ تو ’کامہ‘ لگاسکتے ہیں نہ ہی ’فل اسٹاپ‘۔حکومت ان کے بغیر بھی بل پاس کرسکتی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہاپیپلزپارٹی کی حمایت کیلئے پارلیمانی طریقہ کار اپنانا ہوگا۔معاملے پر پارلیمانی طریقے پر چلنا کامیابی ہے۔اہم بل بھی پارلیمانی طریقہ کار کے بغیر پاس ہوں گے تونقصان ہوگا۔پی ٹی آئی حکومت نے کابینہ سے آرمی ترمیمی ایکٹ منظور کیا۔معلوم نہیں حکومت کو کیا جلدی تھی۔بلاول بھٹو نے کہامسلم لیگ نے آرمی ترمیمی ایکٹ پر غیرمشروط حمایت کا اعلان کیا۔

قبل ازیں، چیئرمین پی پی بلاول بھٹو اپنے چیمبر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہ آرمی ایکٹ بل کو پارلیمانی طریقہ کار کے مطابق لایا جانا چاہیے، ہم پھر سے وہی غلطیاں دہرا رہے ہیں جو نوٹیفکیشن کے وقت کی تھیں۔

انھوں نے کہا کہ اس بل کو پارلیمانی پارٹی کے قوائد و ضوابط کے مطابق لایا جانا چاہیے، ن لیگ اور پی ٹی آئی چاہتے ہیں کہ پارلیمانی طریقہ کار ایک طرف رکھ کر بل پاس کیا جائے، اس سے نہ صرف ہمارے بلکہ پاک فوج کے ادارے کو بھی نقصان ہوگا اور ہم ماضی کی غلطیاں دہرائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ نازک معاملہ ہے، ہم سیاست نہیں کرنا چاہتے، بلکہ اپنا جمہوری کردار ادا کرنا چاہتے ہیں، حکومت اور حزب اختلاف ہماری حمایت چاہتے ہیں تو پارلیمانی طریقہ کار اپنائیں۔ حکومت سے امید ہے کہ بل کو دفاع کی کمیٹی کے سپرد کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ حکومت کے ایک وفد نے پرویزخٹک کی سربراہی میں پیپلزپارٹی کے وفد سے ملاقات بھی کی تھی۔

ملاقات کے بعد بلاول نے ٹویٹ کیا تھا کہ ہمارے لیے قانون سازی کی جتنی زیادہ اہمیت ہے، اتنا ہی ضروری جمہوری عمل پر عمل پیرا ہونا ہے، پیپلز پارٹی اس مسئلے کو دوسری جماعتوں کے ساتھ بھی اٹھائے گی۔

انہوں نے لکھا کہ کچھ سیاسی جماعتیں قانون سازی کے قواعد و ضوابط کو بالائے طاق رکھنا چاہتی ہیں۔ جتنی اہم قانون سازی ہے، اتنا ہی اہم ہمارے لئے جمہوری عمل کی پاسداری ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی اس معاملے پر دوسری سیاسی جماعتوں کو بھی اعتماد میں لے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Leave a Reply

Please Login to comment
  Subscribe  
Notify of
%d bloggers like this: