بلاول بھٹو زرداری کا وفاقی اور گلگت بلتستان کی حکومت سے استور کے زلزلہ متاثرین کی فوری امداد کا مطالبہ

اسلام آباد(3 جنوری 2020):پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان کے ضلع استور میں زلزلہ متاثرین کے کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر سخت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی اور گلگت بلتستان کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ استور کے عوام کی زندگی بچانے کے لئے لئے بھرپور اقدامات اٹھائے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ استور کی دس ہزار آبادی اس وقت سخت مشکلات کا شکار ہے۔ معصوم بچے ، خواتین اور بزرگ برفباری اور سردی کی وجہ سے سخت مشکلات کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زلزلے سے تباہ ہونے والے لوگوں کو گھروں کی دوبارہ تعمیر تک انہیں محفوظ مقام فراہم کیا جائے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ک شہریوں کی مشکلات کو ختم کرنا ریاست کی ذمے داری ہے اوراس وقت استور کے عوام سخت مشکلات کا شکار ہیں جہاں زلزلے میں ان کی زندگیوں کو بے ترتیب کر دیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Leave a Reply

Please Login to comment
  Subscribe  
Notify of
%d bloggers like this: