سابق صدر آصف علی زرداری کا پارلیمانی لیڈر پی پی پی پنجاب حسن مرتضی کو فون، پنجاب کی سیاست پر تبادلہ خیال، آپ بہت موثر انداز میں عوام کے مسائل اجاگر کر رہے ہیں

لاہور: آصف علی زرداری نے کہا کہ صوبے اور حلقے کے مسائل اسی طرح اٹھاتے رہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹرینز کے صدر اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے پارلیمانی لیڈر پی پی پی پنجاب حسن مرتضیٰ کو فون کیا ہے، جس میں پنجاب کی سیاست پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے، حسن مرتضیٰ نے آصف علی زرداری سے ان کی صحت بارے دریافت کیا۔ آصف علی زرداری نےحسن مرتضی کے تادم مرگ بھوک ہڑتال کے اقدام پر انہیں خراج تحسین پیش کیا، سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا سیاست عوام کے مسائل حل کیلئے ہی ہوتی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ آپ بہت موثر انداز میں عوام کے مسائل اجاگر کر رہے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Leave a Reply

Please Login to comment
  Subscribe  
Notify of
%d bloggers like this: