عثمان بزدار کی کارکردگی پر ہر سطح پر سوالیہ نشان لگ چکا ہے، پنجاب میں تبدیلی آنے والی ہے: حسن مرتضیٰ

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ عمران نیازی نے کہا ہے کہ نیا وزیر اعلی بیس دن بھی نہیں چل سکتا ، عوام پوچھ رہے ہیں کہ عثمان بزدار کونسے کام کررہے ہیں ، عثمان بزدار کی کارکردگی پر ہر سطح پر سوالیہ نشان لگ چکا ہے، عوام اب عثمان بزدار سے نجات چاہتے ہیں، انہوں ںے کہاکہ پنجاب میں ہی نہیں پورے ملک میں سیاسی بحران ہے ،خیبرپختون خواہ میں وزراء کے فارغ کئے جانے سے فرق نہیں پڑے گا ،عمران نیازی نے کس کو کہا ہے کہ میں دبائو میں نہیںآئوں گا، عمران نیازی بتائیں کہ ان پر کون دبائو ڈال رہا ہے اور ماضی میںوہ کس کے دبائو میں رہے ہیں،عمران نیازی نے یہ بھی اعتراف کیا ہے کہ انہیں علم ہے کہ سازش کون کررہا ہے، عمران نیازی سازش کرنے والوں کا نام بتائیں، عمران نیازی کا دورہ کراچی بھی ناکام ہوگیا ہے،پہلے عمران نیازی لاہور سے مایوس لوٹے اور پھر کراچی میں بھی وہ مایوسی کا شکار ہیں، عمران نیاز ی کی مایوسی کی وجہ پارٹی میں داخلی انتشار ہے کوئی ان کے ساتھ نہیں ہے،عمران نیازی کو ہر سطح پر ناکامی کا سامنا ہے ، ایک طرف پنجاب کے وزیر اعلی پر عدم اعتماد کیا جارہا ہے تو دوسری طرف بلوچستان کی حالات بھی خراب ہے ، اب بلوچستا ن کے وزیر اعلی کو بچانے کے لئے بھی کچھ لوگ میدان میں آگئے ہیں۔

قبل ازیں ایک ٹی وی ٹاک شو میں بات کرتے ہوئے سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ایشوز کی سیاست کررہی ہے اور عوامی مسائل پر اسمبلی میں اپنی عددی تعداد سے بڑھ کر آواز اٹھا رہی ہے، انہوں نے کہا کہ چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پارٹی نے بہت کچھ حاصل کیا ہے اور آئندہ انتخابات میں بہتر پرفارم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہر روز عوام کو مہنگائی کے ٹیکے لگارہی ہے، ہمیں بھی وہ ٹیکے لگوادو جس سے ہمیں بھی مہنگائی کی بجائے حوریں نظر آنا شروع ہوجائیں۔ حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ چوہدری برادران کا رویہ تمام ممبران سے مثبت ہوتا ہے، وہ کبھی کسی سے رابطہ نہیں چھوڑتے، ہم حکومت کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں، ذاتی مفاد کی خاطر اپنے اصولوں پر سمجھوتا نہیں کریں گے، سسٹم کو کوئی نقصان پہنچنے نہیں جارہا ہے، ہم آئینی طریقے سے تبدیلی کے حق میں ہیں، کچھ عرصے میں پنجاب میں تبدیلی آنے والی ہے۔ زرداری صاحب نے کہا ہے کہ یہ لوگ اپنے بوجھ سے خود گرئیں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Leave a Reply

Please Login to comment
  Subscribe  
Notify of
%d bloggers like this: