آئی جی سندھ کا معاملہ ایک نہیں ، دو پاکستان کی مثال ہے: بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ میں آئی جی کا معاملہ ایک نہیں بلکہ دو پاکستان کی ایک اور مثال ہے۔ سندھ میں آئی جی کا معاملہ اس بات کا اظہار ہے کہ نیا پاکستان کا نعرہ ایک مذاق ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد نے ایک وزیر کے گھر میں ایک غریب خاندان کے گائے کے گھسنے پر اس خاندان کے خلاف کارروائی کرنے سے انکار کردیا تھا، جس پر وزیراعظم نے آئی جی اسلام آباد کو غیرقانونی احکامات نہ ماننے پر تبدیل کردیا تھا۔

بلاول بھٹو نے مزید لکھا کہ غریب خاندان کا جرم تھا کہ ایک گائے وزیر کے گھر میں گھس گئی تھی، سندھ میں کئی ماہ سے جاری قیام امن کی بگڑتی صورت حال کے بعد منتخب نمائندوں نے آئی جی کیلئے پانچ نام وفاق کو دئیے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے آئی جی کے لئے نئے نام سنیارٹی کی بنیاد اور عوامی مطالبے پر وفاقی حکومت کو بھیجے گئے، سندھ میں آئی جی کا معاملہ ایک نہیں بلکہ دو پاکستان کی ایک اور مثال ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین کا کہنا تھا کہ سندھ میں آئی جی کا معاملہ اس بات کا اظہار ہے کہ نیا پاکستان کا نعرہ ایک مذاق ہے، یہ مضحکہ خیز ہوگا کہ اگر اس سارے معاملے کا نتیجہ عوام کی زندگیوں سے کھیلنے کے مترادف نہ نکلے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Leave a Reply

Please Login to comment
  Subscribe  
Notify of
%d bloggers like this: