پنجاب اسبملی میں اظہار خیال کرتے ہوئے حسن مرتضیٰ نے کہا کہ جناب اسپیکر سارا مسئلہ لا اینڈ آرڈر کا ہے۔ یہ مسئلہ ٹھیک کیا جائے یا پھر ہمیں بھی ایسا ٹیکا لگایا جائے کہ دنیا جنت لگے اور حوریں نظر آئیں

پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے ’خواہش‘ کی ہے کہ وہ ’حوراں دا ٹیکا‘ اپوزیشن کو بھی لگایا جائے۔

پنجاب اسبملی میں اظہار خیال کرتے ہوئے حسن مرتضیٰ نے کہا کہ جناب اسپیکر سارا مسئلہ لا اینڈ آرڈر کا ہے۔ یہ مسئلہ ٹھیک کیا جائے یا پھر ہمیں بھی ایسا ٹیکا لگایا جائے کہ دنیا جنت دکھنے لگے اور حوریں نظر آئیں۔

حسن مرتضیٰ نے کہا کہ سکون صرف قبر میں ہے تو ایک ایک ٹیکا لگا کر دیکھا جائے۔ آپ کا ذاتی تجربہ ہے۔ آپ کو جنت اور حوریں دکھنے لگتی ہیں۔ شاید ہمیں بھی جنت اور حوریں نظر آئیں۔

جنابِ اسپیکر! آٹا ملتا نہیں،مہنگائی سر پھاڑ رہی ہے، لاقانونیت صوبے بھر میں بھنگڑے ڈال رہی ہے سانوں بجلی دا ٹیکہ وی سانوں تیل دا ٹیکہ وی سانوں دوائیاں دا ٹیکہ وی سانوں سبزی آلو دا ٹیکہ وی او حوراں والا ٹیکہ سانوں نہیں لگ سکدا؟ او سانوں وی لاؤ اساں وی چار دن سکون دے گزارئیے! جنابِ اسپیکر ! یا حکومت کی کارکردگی بہتر بنائیں یا کوئی ایسا ٹیکہ قوم کو بھی لگائیں کہ یہ دنیا عوام کو حور جیسی نظر آئے بھی، وزیر اعظم کا ٹیکوں کا ذاتی تجربہ جو ہے تو عوام کو بھی ایک ایک ٹیکہ لگا دیں اگر سکون قبر میں ہے تو ایک ایک ٹیکہ لگا کہ ٹرائی کریں تاکہ قوم کو بھی جنت اور حوریں نظر آئیں، کیا عوام ٹیکہ کے بھی قابل نہیں۔

انہوں نے کہا کہ کیا اپوزیشن اب ایک انجکشن کی حقدار بھی نہیں ہے۔ ہمیں بجلی، گیس، تیل، دوائیوں اور آلو سبزی کے ٹیکے لگائے جا رہے ہیں۔ کیا حوروں والا ٹیکا ہمیں نہیں لگ سکدا؟ ہمیں بھی وہ ٹیکا لگایا جائے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Leave a Reply

Please Login to comment
  Subscribe  
Notify of
%d bloggers like this: