بینظیر انکم سپورٹ کا نام تبدیل کرنا سازش ہے، عمران خان ڈکٹیٹروں کا پیروکار ہے: سید حسن مرتضیٰ

پاکستان پیپلز پارٹی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر اورصوبائی سیکرٹری اطلاعات سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ کا نام تبدیل کرنا سازش ہے۔ یہ عمران خان کی سازش ہے ۔اس سازش کے تحت لاکھوں مستحق افراد کو فہرست سے نکالا گیا ہے۔ حکومت درحقیقت یہ پروگرام ہی ختم کرنا چاہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کا ایجنڈا ملک سے جمہوری جڑوں کا خاتمہ ہے، عمران خان اور اس کے حواری مسلسل جمہوریت کے خلاف سازشوں میں مصروف رہتے ہیں۔ عمران خان ڈکٹیٹروں کا پیروکا رہے، ہٹلر، ایوب اور ضیا اس کے آئیڈیل ہیں، یہ انہیں کی مثالیں دیتا ہے اور انہیں کے نقش قدم پر چل کر جمہوری کلچر اور روایات کے خلاف سرگرم عمل ہے، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں پارلیمنٹ کمزور ہوئی ہے، قانون سازی کا کام آرڈیننسوں کے زریعے چلایا جارہا ہے، ایوان صدر آرڈیننس فیکٹری بنا ہوا ہے۔
حسن مرتضیٰ نے کہا کہ سلیکٹیڈ حکومت ملک سے جمہوریت کی تمام نشانیاں مٹانا چاہتی ہے، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کرنا بھی اسی سازش کی کڑی ہے۔ یہ حکومت جمہوریت اور غریب کی دشمن ہے۔ یہ غریب عوام کے خلاف بڑی سازش ہے، یہ لوگ پہلے نام تبدیل کریں گے پھر رقم کم کریں گے۔ آخر میں پروگرام بند کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے نہ صرف خواتین مضبوط ہو رہی ہیں بلکہ معیشت کو بھی طاقت مل رہی ہے۔ ہم اس سازش کو کامیاب ہونے نہیں دیں گے، اور اس سلیکیٹڈ حکومت اور اس کے فاشسٹ ذہنیت کے خلاف جدوجہد جاری رکھیں گے اور اس کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Leave a Reply

Please Login to comment
  Subscribe  
Notify of
%d bloggers like this: