عمران خان نے بی آئی ایس پی سے بینظیر شہید کا نام اور تصویر ہٹا کر ثابت کردیا کہ وہ آمریت کی باقیات ہے: حسن مرتضیٰ

پاکستان پیپلز پارٹی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر اورصوبائی سیکرٹری اطلاعات سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ عمران خان نے بی آئی ایس پی سے بینظیر شہید کا نام اور تصویر ہٹا کر ثابت کرد دیا کہ وہ آمریت کی باقیات ہے۔
اپنے ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنے ان آمر اقائوں کو خوش کرنے کی کوشش کی ہے جن کی وہ مثالیں دیتا ہے، یہ حاکم وقت کبھی ہٹلر کی مثال دیتا ہے کبھی ایوب خان ، ضیا الحق اور کبھی مشرف کی مثال دیتا ہے، یہ آمریت کی ذریعے اس ملک پر مسلط ہوا اور چوری کے ووٹ سے ملک پر قابض ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے اس رہنما کا نام ہٹانے کی کوشش کی ہے جس نے جمہوریت کی خاطر جان دی، شہید
بینظیر بھٹو ان کے والد، دو بھائیوں اور والدہ نے جمہوریت کیلئے جانیں قربان کی ہیں۔ عمران خان نے جمہوری قوتوں کو پیغام دیا ہے وہ اس ملک پر آمریت نافذ کرنا چاہتا ہے۔ یہ عمران خان کی خام خیالی ہے کہ وہ اس ملک کو آمریت سے چلا پائے گا۔ اس شخص نے تو لوگوں کے چندے سے اپنی ماں کے نام سے ہسپتال بنایا۔ حقیقی عوامی دور آئے گا تو شوکت خانم کے چندے کے ناجائز استعمال کی بھی تحقیقات ہوگی۔ عمران خان نے خواتین کا بااختیار بنانے کے پروگرام کا خاتمہ کر کے ان کا راستہ روکنے کی کوشش کی ہے۔ وہ دن دور نہیں جب آمریت پسندوں کو شکست اور آخری فتح عوام کی ہوگی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Leave a Reply

Please Login to comment
  Subscribe  
Notify of
%d bloggers like this: