پارلیمانی لیڈر پیپلز پارٹی پنجاب سید حسن مرتضیٰ نے چنیوٹ کی ٹوٹی سڑکوں کی وڈیو جاری کر دی

پاکستان پیپلز پارٹی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر اورصوبائی سیکرٹری اطلاعات سید حسن مرتضیٰ نے چنیوٹ کی ٹوٹی سڑکوں کی وڈیو جاری کر دی ہے۔

سید حسن مرتضیٰ نے اپنے حلقے کی ایک تباہ حال سڑک پر سفر کی وڈیو میڈیا کو بھجوا دی ہے، میڈیا پیغام میں حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ ٹوٹی سڑک پر صرف پتھر رہ گئے، زیادہ تر سڑکوں کو حال ایک جیسا ہے۔ سلیکٹڈ حکمران دعوے بڑے کر رہے ہیں مگر پنجاب تباہ ہو رہا ہے، عثمان بزدار کی گڈ گورننس پنجاب کی ٹوٹی سڑکوں پر نظر آ رہی ہے، ان حکمرانوں کو عوام کی فکر ہی نہیں صرف اپنی جیبیں بھر رہے ہیں ،حکمران اسمبلی میں کھڑے ہو کر کہتے ہیں کہ سب اچھا ہے ،
کہا جاتا ہے کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا بڑا ویژن ہے۔

انہون نے کہا کہ عوام کے ٹیکس کا پیسہ حکمرانوں کے پروٹوکول اور کیمپ آفیسز پر لگ رہا ہے، کھانوں اللوں تللوں پر اخراجات اور اپوزیشن کو گالیاں حکمرانوں کا وطیرہ بن گیا ہے، آج کا حکمران غاصب ہے، سلیکٹڈ ہے، عوام کا پیسہ لوٹ کر اپنے اوپر خرچ کر رہا ہے، حاکم ایک حکم کے ساتھ اپنی چھ لاکھ تنخواہ بڑھانا چاہتا ہے اور عوام کا کوئی پرسان حال نہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Leave a Reply

Please Login to comment
  Subscribe  
Notify of
%d bloggers like this: