پنجاب اسمبلی کی آل پارٹیز پارلیمانی کمیٹی کا خصوصی اجلاس آج ہوگا

پنجاب اسمبلی کی آل پارٹیز پارلیمانی کمیٹی کا خصوصی اجلاس آج یکم مئی کو ویڈیو لنک پر دن ڈھائی بجے اسپیکر چودھری پرویزالہٰی کی زیرصدارت ہوگا۔

کمیٹی موجودہ صورتحال اور پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے متعلق جائزہ لے گی، جبکہ اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر سردار دوست مزاری، وزیر قانون راجہ بشارت ویڈیو لنک پر شریک ہوں گے۔

پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ رجوعہ سادات چینیوٹ بزریعہ ویڈیو لنک شریک ہوں گے۔

مسلم لیگ ن کے ملک ندیم کامران، سمیع اللّٰہ خان، خواجہ سلمان رفیق اور اویس لغاری بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

احمد علی اولکھ، محمد معاویہ، نذیر چوہان، محمد امین ذوالقرنین اور ساجد احمد خان بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

اجلاس میں کمیٹی مختلف امور کا جائزہ لے کر اپنی سفارشات جاری کرے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Leave a Reply

Please Login to comment
  Subscribe  
Notify of
%d bloggers like this: