لاک ڈاؤن سے متعلق حکومت کے اعلان تک افواہوں پر کان نہ دھریں: بیرسٹر مرتضی وہاب

لاہور(ویب ڈیسک):لاک ڈاؤن سے متعلق اپنے ویڈیو بیان میں ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے کہا کہ سوشل میڈیا پر افواہوں کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد نے مارکیٹوں کا رُخ کیا، مارکیٹوں میں رش، احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔
بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ عوام خوف کا شکار ہوں نہ ہی خوف پھیلانےکا باعث بنیں لہذا عوام حکومت کے اعلان تک افواہوں پر کان نہ دھریں
حکومت نے مزید بتایا کہ لاک ڈاؤن کے حوالے سے جو بھی فیصلہ ہو گا وفاقی حکومت کی مشاورت سے ہو گا۔
ان کا کہنا تھا کہ اموات کی شرح میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے اس لیے احتیاط کرنی ہے تو کورونا سے کریں تاہم ہمیں کورونا کاشکار افراد سے سبق حاصل کرنا ہے۔
بیرسٹر مرتضی وہاب نے ہدایت کی کہ اگر عوام کو انتہائی ضروری کام سے نکلنا ہے تو ماسک پہنیں اور فاصلہ ضرور برقرار کھیں
حکومت کا کہنا تھا کہ عوام بنیادی اشیاء کی فراہمی سے متعلق ہرگزپریشان نہ ہوں،ضروری اشیاء کی دستیابی کا یقین دلاتے ہیں
واضح رہے کہ ملک بھر میں مشروط لاک ڈاؤن کا آج آخری دن ہے اور اب کل وزیراعظم کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں لاک ڈاؤن کے حوالے سے مزید فیصلے کیے جائیں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Leave a Reply

Please Login to comment
  Subscribe  
Notify of
%d bloggers like this: