یوٹرن ایکسپرٹ اب لاک ڈاؤن پر بھی بڑا یوٹرن لینے کی تیاری کر چکے ہیں: قمر زمان کائرہ

لالہ موسی: صدر پاکستان پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ یوٹرن ایکسپرٹ اب لاک ڈاؤن پر بھی بڑا یوٹرن لینے کی تیاری کر چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سند ھ حکومت کی لاک ڈاؤن پر مخالفت کرنے والوں کو اب ملک میں تیزی سے بڑھتے ہوئے کرونا کیسز پر یوٹرن لینا پڑرہا ہے ہم پہلے ہی کہتے رہے ہیں انہیں عوام کی جانو کی کوئی پرواہ نہیں۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ لاک ڈاؤن کھول کر انہوں نے بہت بڑی غلطی کی ہے ،پاکستان بھر میں کرونا کیسز کی تیزی سے بڑھتی ہوئی تعداد پر حکومت مسلسل غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کررہی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Leave a Reply

Please Login to comment
  Subscribe  
Notify of
%d bloggers like this: