(۳۰ مئی ۲۰۲۰) پاکستان پیپلز پارٹی کینیڈا کا ایک ملک گیر آن لائن اجلاس چوہدری جاوید گُجر صدر پی پی پی کینیڈا کی زیر صدارت مُنعقد ہوا جس میں پیپلز پارٹی کینیڈا، ٹورنٹو، مُنٹریال، اُوٹاوا، البرٹا اور کیلگری کے تنظیمی عُہدے داروں اور کارکنوں نے شرکت کی۔
راؤ مُحّمد طاہر جنرل سیکرٹری پی پی پی کینیڈا نے اجلاس کے اغراض و مقاصد بتاۓ اور اجلاس کو مُنظم کیا۔
اجلاس میں پی پی پی کینیڈا کے صدر جاوید گُجر، جنرل سیکرٹری راؤ مُحّمد طاہر، انفارمیشن سیکرٹری عرفان ملک، نائب صدر ظفراللہ بابر، نائب صدر انجم خواجہ، نائب صدر مشہود قاضی (البرٹا) احسان کُھوکھر صدر پی پی پی ٹورنٹو، مُصدق اکرام جنر سیکرٹری پی پی پی ٹورنٹو، فیاضی سردار صدر پی پی پی کیلگری، صفدر وڑائچ ممبر ایگزیکٹو کمیٹی پی پی پی کینیڈا، محمودالحسن ممبر ایگزیکٹو کمیٹی پی پی پی کینیڈا، کیلگری سے مُشتاق کیانی، خرم خواجہ، مُنٹریال سے اُسامہ یاور خواجہ، اُوٹاوا سے افتخار مرزا اور محترمہ صبیحہ زمان صدر پی پی پی پی خواتین ونگ کیلگری کی شرکت۔
تمام دوستو نے گزشتہ عید کی مُبارک باد دی۔ مُستقبل کے لائحہ عمل پر بات کرتے ہوۓ شُرکہ اجلاس نے اس بات پر زور دیا کہ پی پی پی کینڈا کی میڈیا مینجمنٹ کو مزید فعال کیا جاۓ گا۔ اس سلسلے میں تمام عہدے دار اور کارکن ٹویئٹر اور فیس بُک پر فعال رول ادا کریں اور پارٹی کی اچھی کارکردگی اور بیانات کو زیادہ سے زیادہ شئیر کریں اور پارٹی مُخالف پروپیگنڈہ کا بھر پور جواب دیں۔
اجلاس میں اس بات کو بھی نوٹ کیا گیا کہ لوکل اور کمیونٹی ٹی وی اور ریڈیو پر پی پی پی کی نمائندگی بھی کم ہے اور نمائندگی بڑھانے کی ضرورت ہے۔
اجلاس میں اس بات کو نوٹ کیا گیا کہ میڈیا بلخصوص سوشل میڈیا پر پی پی پی مخالف بُہت پروپیگنڈہ کیا جاتا ہے جس کا پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے پاس کوئی جواب نہی ہوتا۔
اجلاس میں تجویز دی گئی کہ ہر مہینے پارٹی کا اجلاس مُعقد کیا جاۓ جس میں پاکستان سے کسی سینئر رہنما کو مدعو کیا جاۓ تاکہ پارٹی پالیسیوں کے بارے میں براہ راست جانکاری ہو سکے اور پارٹی کارکنوں کی نظریاتی تربیت کے علاوہ مُخالفین کے جھوٹے پروپیگنڈہ کا موثر جواب دیا جا سکے۔
جاوید گُجر نے اجلاس کو بتایا کہ اُن کی پارٹی رہنُماوں سے اس سلسلے بات چیت جاری ہے اور جلد ہی ان کو مدعو کیا جاۓ گا اور تمام شُرکہ کا اجلاس میں شرکت پر شُکریہ ادا کیا اور درخواست کی کہ سب دوست اپنا اور اپنے گھر والوں کا خیال رکھیں اور باہر نکلتے وقت گورنمنٹ اور محکمہ صحت کی ہدایات پر عمل کریں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Leave a Reply

Please Login to comment
  Subscribe  
Notify of
%d bloggers like this: