بھاشن سے کورونا نہیں جا سکتا، کورونا اور دیگر بحرانوں سے نمٹنے کیلئے نیازی کا جانا لازمی ہے: سید حسن مرتضیٰ

لاہور: پارلیمانی لیڈر پیپلز پارٹی پنجاب سید حسن مرتضیٰ نے مطالبہ کیا ہے کہ نیازی اور بزدار سرکار سیمپل ٹیسٹنگ رپورٹ کا جواب دیں۔

اپنے ایک بیان میں پیپلز پارٹی رہنما نے کہا کہ لاہور میں کل آبادی کے 6 فیصد لوگوں میں کورونا وائرس کی رپورٹ خطرناک ہے، حکومت بتائے کہ اپنے ہی شعبہ صحت کے سروے کو کیوں دبایا گیا ہے، کیوں قوم سے رپورٹ اور حقائق چھپائے جا رہے ہیں ۔

انہوں نے سوال کیا کہ عمران خان کیوں لوگوں میں موت بانٹنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ؟

حسن مرتضیٰ کا مذید کہنا تھا کہ نیازی بنی گالہ سے باہر نکل کر ہسپتالوں اور شہروں کا حال دیکھیں ، بھاشن سے کورونا نہیں جا سکتا، بھاشن بازی بند کریں ، کورونا اور دیگر بحرانوں سے نمٹنے کیلئے نیازی کا جانا لازمی ہے، عمران خان حکومت کا صدقہ دئیے بنا بحرانوں کی یہ نحوست نہیں ٹلے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Leave a Reply

Please Login to comment
  Subscribe  
Notify of
%d bloggers like this: