عید کے بعد کابینہ میں ردو بدل، مزید مشیروں کے مستعفی ہونے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق ذمہ دار ذرائع سےمعلوم ہوا ہے کہ عید کے بعد وفاقی کابینہ میں اہم ردو بدل کا امکان ہے دو غیر منتخب مشیروں کے استعفیٰ کے بعد وزیر اعظم کے مزید مشیروں کے مستعفی ہونے کا امکان ہے اور ان کی جگہ منتخب ارکان پارلیمنٹ کو وزیر بنایا جائے گا،ناقص کارکردگی والے وزرا ء کو یا تو فارغ کیا جائے گا یا انہیں غیر اہم وزارتیں دی جائیں گی۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم کابینہ ارکان کا بھی جائزہ لے رہے ہیں جن وزراء کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے حکومت کو مشکلات اور عوام کے ردعمل کا سامنا کرنا پڑا ، جس کا وزیر اعظم نے سخت نوٹس لیا جن میں سرفہرست پٹرول ،آٹا، چینی اور ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔

جس پر بکھری ہوئی اپوزیشن کو حکومت کے خلاف پرا پیگنڈا کرنے اور حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانے کا موقع ملا اور حکومت کی سبکی ہوئی، وزیر اعظم کے نوٹس میں یہ بات بھی لائی گئی کہ بعض وزرا ء کرپشن میں بھی ملوث ہیں۔

عددی کمی کی وجہ سے وزیراعظم کوئی بڑا فیصلہ کرنے کی پوزیشن میں تو نہیں مگر کابینہ کے بعض ارکان کے محکموں میں ردوبدل کا بھی امکان ہے

50% LikesVS
50% Dislikes

Leave a Reply

Please Login to comment
  Subscribe  
Notify of
%d bloggers like this: