عمران نیازی نے اپنی بزدلانہ روایات کے تحت کے آر او (کلبھوشن ری کنسیلیئشن آرڈیننس) دے دیا ہے: سید حسن مرتضیٰ

لاہور: پارلیمانی لیڈر پیپلز پارٹی پنجاب سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ نیازی قوم کے ساتھ مسلسل وارداتیں کر رہا ہے ، پہلے کشمیر بیچا ، پھر ابھی نندن کو چائے پلا کر واپس بھیجا گیا .

اپنے بیان میں پیپلز پارٹی رہنما کا کہنا ہے کہ اب عمران نیازی نے اپنی بزدلانہ روایات کے تحت کے آر او (کلبھوشن ری کنسیلیئشن آرڈیننس) دے دیا ہے، اپنے عوام کو آنکھیں دکھانے والا کٹھ پتلی مسلسل مودی کے سامنے جھکا ہوا ہے ، جمہوری قوتوں کو انتقام کا نشانہ بنانے والا آمریت نواز نیازی بے نقاب ہو چکا ہے .

حسن مرتضیٰ نے کہا کہ نیب آرڈیننس کے ذریعے نیازی اپنے سہولتکاروں کو فائدہ پہنچانا چاہتا ہے، ہم جیلیں بھگت چکے اب نیازی اور ان کے مالی سہولتکاروں کی باری ہے، نیب آرڈیننس کی شکل میں نیازی ایک اور واردات ڈال کو الزام اپوزیشن پر لگا رہا ہے .

انہوں نے کہا کہ اب نیازی کے کرتوت قوم کے سامنے آ گئے اس کے دن گنے جا چکے ہیں ، وزرا جتنا مرضی چیخیں مگر اب ان کو عوام کی غیض و غضب سے کوئی نہیں بچا سکتا .

50% LikesVS
50% Dislikes

Leave a Reply

Please Login to comment
  Subscribe  
Notify of
%d bloggers like this: