وزیراعظم عمران خان نے خود چینی بحران میں مافیاز کا ساتھ دیا: بیرسٹر مرتضیٰ وہاب

کراچی: چینی کی قیمتوں میں اضافہ اورعدم دستیابی پر ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان جب اپوزیشن میں تھے تو کہا تھا کہ ان کو رلاوں گا۔اقتدار میں آنے کے بعد ثابت کیا کہ کام نہیں کرسکتے، اقتدار میں آنے کے بعد عمران خان نے عوام کو رلا دیا۔دوسالہ دور اقتدار میں پی ٹی آئی نے 22کروڑ عوام کی مشکلات میں اضافہ کیا۔

بیرسٹر مرتضی وہاب نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ جب عمران خان نے نوٹس لیا عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوا۔ پاکستان کی عوام کی نیندیں اڑیں اور آنسو بھی نکلے۔چینی بحران خودساختہ مصنوعی تھا۔ چینی بحران پیدا کرکے مافیاز کو پیسہ کمانے کا موقع پی ٹی آئی حکومت نے دیا۔ پی ٹی آئی حکومت خود مافیاز کا حصہ ہے۔

ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے خود چینی بحران میں مافیاز کا ساتھ دیا۔ وزیراعظم کے نوٹس،انکوائری کمیشن رپورٹ کے بعد چینی کی قیمت بڑھ گئی۔ میڈیا رپورٹس ہیں کہ چینی کی فی کلو قیمت 95روپے ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے سوال ہے کہ جب وہ نوٹس لیتے ہیں مارکیٹ سے اشیا غائب کیوں ہوجاتی ہیں۔ وقت آگیا ہے کہ وزیر اعظم اپنے نوٹس لینے کی صلاحیت پر نوٹس لیں۔ اگر یہی صورتحال رہی تو عوام کو نوٹس لینا پڑے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Leave a Reply

Please Login to comment
  Subscribe  
Notify of
%d bloggers like this: