شاہ محمود شاہ محمود رہیں ، مراد سعید نہ بنیں: سید حسن مرتضیٰ

لاہور: پارلیمانی لیڈر پیپلز پارٹی پنجاب سید حسن مرتضیٰ نے شاہ محمود قریشی کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ شاہ محمود شاہ محمود رہیں ، مراد سعید نہ بنیں ، اب آپ کی عمر نہیں کہ آپ مراد سعید والے کام کریں.

پیپلز پارٹی رہنما نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ قریشی صاحب آپ مودی کے سامنے تو جھک جاتے ہیں اور اپنے لوگوں کو آنکھیں دکھاتے ہیں ، آج آپ نے بتا دیا کہ آپ آمر کی پیداوار تھے اور آمریت نواز ہی ہیں ، کشمیر بھارت کی جھولی میں ڈال دیا اور قوم کو جھوٹے بھاشن سنا رہے ہیں.

حسن مرتضی کا کہنا ہے کہ آج اس جماعت کی قیادت کو آنکھیں دکھا رہے ہیں جس کی وجہ سے آپ کو سیاسی مقام ملا ، آپ کو اگر اپنی عزت کا خیال نہیں تو اپنے خانوادے کے عزت کا ہی بھرم رکھ لیں.

انہوں نے کہا کہ قریشی صاحب آپ محسن کش اور احسان فراموش تو تھے ہی اب بدزبان بھی ہو گئے ہیں ، آصف زرداری نے آپ پر احسان کیا آپ نے انہیں ڈسنے کی کوشش کی ، عمران خان کے احسان کا بدلا اب آپ کی وزارت اعظمی چھین کر لینا چاہتے ہو .

پیپلز پارٹی رہنما نے کہا کہ ہم سمجھے تھے کہ آپ بداخلاقوں کے ٹولے میں جا کر ان کی تربیت کرو گے ، آپ تو بداخلاق بونوں میں بیٹھ کر ان سے بھی آگے نکل گئے ، قابل رحم ہیں قریشی صاحب آپ کہ آپ بداخلاقی میں مراد سعید کا مقابلہ کر رہے ہیں ، سن لو قریشی صاحب چیئرمن بلاول کی آواز کو دبایا جا سکتا ہے نہ آپ کی اتنی اوقات ہے ، آپ اور آپ کے نیازی کا وقت ختم جلد گمنامی میں چلے جائیں گے.

50% LikesVS
50% Dislikes

Leave a Reply

Please Login to comment
  Subscribe  
Notify of
%d bloggers like this: