بلاول بھٹو کی میرشکیل کی رہائش گاہ آمد، والدہ سے اظہار تعزیت


پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری، ایڈیٹرانچیف جیو، جنگ میرشکیل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچے، جہاں انہوں نے میرخلیل الرحمان مرحوم کی صاحبزادی کے انتقال پر میر شکیل الرحمان کی والدہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

اس موقع پر بلاول بھٹو نے میر جاوید رحمٰن کے انتقال پر بھی میرشکیل الرحمٰن کی والدہ سےتعزیت کی۔ بلاول بھٹو نے میرشکیل الرحمٰن کے صاحبزادے میر ابراہیم سے بھی تعزیت کا اظہار کیا۔

بلاول بھٹو نے میرخلیل الرحمان کی صاحبزادی اور میرجاوید رحمٰن کی بلندی درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

انہوں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کے خاندان پر کڑے وقت میں صبر اور مزید ہمت و حوصلےکے لیے بھی دعاگو ہوں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Leave a Reply

Please Login to comment
  Subscribe  
Notify of
%d bloggers like this: