پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ڈاکہ ہے: سید حسن مرتضیٰ

لاہور: پارلیمانی لیڈر پیپلز پارٹی پنجاب سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ڈاکہ ہے، عالمی منڈی میں قیمتیں کم اور پاکستان میں بڑھ رہی ہیں .
پیپلز پارٹی رہنما نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عمران نیازی خود کہتا تھا کہ پیٹرول کی قیمتیں بڑھیں تو سمجھو وزیراعظم چور ہے ،اس سے قبل نیازی آٹے، چینی اور ادویات کی مد میں قوم کی جیبوں پر ڈاکے ڈال چکا.
انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ ناقابل برداشت ہے واپس لیا جائے ، عمران خان قوم کی جان چھوڑے گھر جائے ہمیں پرانا پاکستان واپس لانا ہے .

50% LikesVS
50% Dislikes

Leave a Reply

Please Login to comment
  Subscribe  
Notify of
%d bloggers like this: