بلاول بھٹو زرداری نے یوم شہدائے کارساز کے موقع پر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے تحت 18 اکتوبر کے جلسے میں خطاب کے لئے مریم نواز کو دعوت دے دی

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یوم شہدائے کارساز کے موقع پر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے تحت 18 اکتوبر کے جلسے میں خطاب کے لئے مریم نواز کو دعوت دے دی، انہوں نے یہ دعوت سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ذریعے مریم نواز کو دی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے لئے مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل کے ہمراہ کراچی میں بلاول ہاؤس پہنچے تھے، اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی سید نوید قمر بھی موجود تھے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے 16 اکتوبر کو گوجرانوالہ میں ہونے والے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسے میں خطاب کی بھی دعوت دی، اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگ ن کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان تحریک سے پہلے بوکھلا کر گرفتاریوں کی دھمکیاں دے رہے ہیں، اگر پی ڈی ایم نے جیل بھرو تحریک چلائی تو قیدخانوں میں جگہ کم پڑجائے گی، انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی غریب دشمن پالیسیوں کی بدولت ملک پیچھے جارہا ہے، ملک میں مہنگائی، بے روزگاری اور لاقانونیت اپنے عروج پر ہے، ایسی صورت حال میں سلیکٹڈ حکومت کو اب زیادہ عرصہ برداشت نہیں کیا جاسکتا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ پی ڈی ایم کی تحریک اس ظالم حکومت کو گھر بھیج کر دم لے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Leave a Reply

Please Login to comment
  Subscribe  
Notify of
%d bloggers like this: