فاطمہ جناح اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو پاکستانی لڑکیوں کی رول ماڈل ہیں: بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد / کراچی ( 11 اکتوبر 2020) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اپنی بچیوں کے مستقبل پر سرمایہ کاری کرنے والی اقوام نہ صرف اپنی دور کے لئے قابلِ فخر ہیں بلکہ پرامن، بقائے باہمی و ترقی پسند معاشروں کی بنیاد کو مظبوط بنانے کے ساتھ ساتھ محدود وسائل رکھنے والے ممالک کے لیئے بھی حوصلہ افزائی کا باعث بن رہی ہیں۔ اقوام متحدہ کی جانب سے دنیا بھر میں آج منایا جانے والے چھوٹی بچیوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں پی پی پی چیئرمین نے مزید کہا ہے کہ فاطمہ جناح اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو پاکستانی لڑکیوں کی رول ماڈل ہیں، جنہوں نے اپنے دور کے بدترین فوجی آمروں کے خلاف قوم کی قیادت کی اور بڑی بہادری سے لڑیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر پاکستانی لڑکی کو اگر مطلوبہ ماحول، تعلیم اور سہولیات فراہم کی جائیں، تو ان میں سے ہر ایک فاطمہ جناح اور (شہید محترمہ) بینظیر بھٹو بننے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کی حالیہ تاریخ گواہ ہے کہ کس طرح ایک نہتی لڑکی ملالہ یوسفزئی نے تاریک دور کے لشکروں کی جانب سے کھڑی کی گئی رکاوٹوں اور جبر کا مقابلہ کیا اور اپنے خوابوں کو پایئہ تکمیل پر پہنچانے کے لئے اعلی تعلیم حاصل کرنے میں سرخرو ہوئی۔ انہوں نے زور دیا کہ ہماری توجہ اس پر مرکوز کرنے کی ضرورت ہے کہ زندگی کے ہر شعبے میں یکساں مواقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ لڑکیوں کو بااختیار بنانے اور ان کے انسانی حقوق کے تحفظ کے سلسلے میں درپش مشکلاتوں کا تدارک ہو۔ بلاول بھٹو زرداری نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کی پارٹی لڑکیوں کے لیئے تعلیم و صحت کی سہولیات اور آگے بڑھنے کے مواقع تک رسائی کی حمایت کرتی ہے، کیونکہ پاکستان پیپلز پارٹی صنفی مساوات کی علمبردار جماعت ہے، جس نے لڑکیوں کے لیئے علحیدہ گرلز کیڈٹ کالج، خواتین کے لئے پولیس اسٹیشنز، فرسٹ ویمن بئنک قائم کیئے اور بے زمین خواتین کسانوں کو زرعی زمیں الاٹ کیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Leave a Reply

Please Login to comment
  Subscribe  
Notify of
%d bloggers like this: