پیپلزپارٹی گوجرانولہ کے صدر اعجاز سما کے خلاف ایف آئی آر شدید قابل مذمت ہے: چودھری منظور احمد

پیپلزپارٹی گوجرانولہ کے صدر اعجاز سما کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے پر پی پی پی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری چودھری منظور احمد نے شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سابق رکن اسمبلی اعجاز سما کے خلاف ایف آئی آر شدید قابل مذمت ہے.

اپنے جاری کردہ بیان میں پیپلز پارٹی رہنما نے کہا کہ اعجاز سما کا قصور ہے کہ وہ چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کے استقبال کیلئے تیاریاں کر رہے ہیں۔بزدل حکمرانوں نے استقبالی اجلاس منعقد کرنے پر انکے خلاف کرونا پھیلاؤ کا مقدمہ درج کر دیا۔کیا لیاقت باغ کے جلسے سے کرونا نہیں پھیلا تھا،وہاں کس پر مقدمہ درج ہوا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران کرونا سے بڑھ کر ملک اور عوام کیلئے خطرناک ہیں،انسے نجات ضروری ہے۔حکمران خؤش فہمی میں نہ رہیں،جیالوں کو ایسے بزدلانہ ہتھکنڈوں سے نہیں روکا جاسکتا۔حکومت انتقام اور سیاسی دشمنی میں آندھی ہوچکی ہے۔یہ بزدلانہ ہتھکنڈے کبھی کام نہیں آتے۔گوجرانولہ پولیس حد کراس نہ کرے ورنہ کارکنوں اور جیالوں کو روکناہمارے لئے مشکل ہوگا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Leave a Reply

Please Login to comment
  Subscribe  
Notify of
%d bloggers like this: