چئیرمین بلاول بھٹو زرداری گوجرانولہ جلسہ میں تاریخی خطاب کریں گے: قمر زمان کائرہ #PDMJalsaGRW

لاہور: پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ چئیرمین بلاول بھٹو زرداری گوجرانولہ جلسہ میں تاریخی خطاب کریں گے۔

اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کا لالہ موسٰی، گجرات اور وزیر آباد میں تاریخی استقبال ہوگا۔
چئیرمین بلاول بھٹو زرداری بہت بڑے جلوس کے ساتھ گوجرانولہ جلسہ گاہ میں پہنچیں گے۔ گوجرانولہ کے عوام حکمرانوں کو گھر بھیجنے کیلئے تیار ہیں۔ گوجرانولہ کی انتظامیہ اور پولیس غیر قانونی احکامات ماننے سے انکار کر دے۔عوام کا غم و غصہ دیکھ کر وزیراعظم،اور انکے وزیروں ، مشیروں کی تکلیف بڑھنے لگی ہے۔پی ڈی ایم کی تحریک عوام سے اس حکومت کو چھٹکارا دلا کر ہی دم لے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Leave a Reply

Please Login to comment
  Subscribe  
Notify of
%d bloggers like this: