پی ڈی ایم کی جانب سے تحریک کے اعلان کے بعد پی ٹی آئی حکومت بوکھلا گئی ہے: بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد/کراچی (14 اکتوبر 2020) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے منڈی بہاؤالدین کی تحصیل پھالیہ میں پی پی پی رہنما اور اُس کے ٹکٹ ہولڈر آصف بشیر بھاگت کے گاوَں کے محاصرے کی شدید مذمت کرتے ہوئے عمران نیازی حکومت کو متنبہ کیا ہے کو وہ ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے باز آجائے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ پی ڈی ایم کی جانب سے تحریک کے اعلان کے بعد پی ٹی آئی حکومت بوکھلا گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حزبِ اختلاف کے کارکنان کے خلاف اس طرح کے مظالم حکومت کی تیزی سے جاری الٹی گنتی کو روک نہیں سکیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور پی ڈی ایم میں شامل دیگر جماعتوں کے کارکنان کے خلاف پرچے کاٹنے، گرفتاریاں کرنے اور پورے پورے دیہات کو یرغمال بنانے جیسے ہتھکنڈوں فوری طور روکا جائے، کیونکہ عوام کا مینڈیٹ چوری اور سلیکٹرز کی چُنائی کے ذریعے بنایا گیا ریت کا قلعہ اب دنوں میں منہدم ہونے کو ہے۔ پی پی پی چیئرمین نے منڈی بہاؤالدین پولیس کے محاصرے کا شکار ہونے والے آصف بشیر بھاگت اور دییگر پارٹی کارکنان سے اظہار یکجہتی کا اظہار کیا اور پنجاب پولیس کو خبردار کیا کہ وہ غیر قانونی و غیر آئینی حکومت کے ہاتھوں میں آلہ کار بن کر کھیلنے سے اجتناب برتے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Leave a Reply

Please Login to comment
  Subscribe  
Notify of
%d bloggers like this: