گوجرانوالہ جلسہ لاکھوں عوام کے اجتماع میں بدل چکا ہے، اہل گوجرانوالہ نے حکومت مخالف ریفرنڈم جیت لیا،قمر زمان کائرہ

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ اہل گوجرانوالہ نے حکومت کے خلاف ریفرنڈم جیت لیا ہے۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ گوجرانوالہ جلسہ لاکھوں عوام کے اجتماع میں بدل چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام نے فاشسٹ حکومت کی رکاوٹوں کو پاؤں کی ٹھوکر سے روندھ ڈالا ہے، بلاول بھٹو کا قافلہ ہزاروں جیالوں کے ساتھ جلسہ گاہ کی طرف بڑھ رہا ہے۔

قمر زمان کائرہ نے مزید کہا کہ کٹھ پتلیوں کو ایوان اقتدار سے نکالنے کے لیے پنجاب جاگ چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ غربت، بےروزگاری اور مہنگائی کے مارے عوام اب ان نااہلوں سے نجات چاہتے ہیں۔

پی پی وسطی پنجاب کے صدر نے یہ بھی کہا کہ آج سے حکمرانوں کے خلاف دما دم مست قلندر کا آغاز ہوچکا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Leave a Reply

Please Login to comment
  Subscribe  
Notify of
%d bloggers like this: