پیپلز پارٹی کے جیالوں کی قربانی سےجمہوریت کی فتح ہوئی ، ان کی قربانی رائیگاں نہیں جائیں گی: پیپلز پارٹی بلوچستان ویمن ونگ

pکوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان ویمن ونگ کی صدر غزالہ گولا‘ جنرل, سیکرٹری زرینہ زہری, انفارمیشن سیکرٹری نوشین پطرس اور نائب صدر خوش بخت نے سانحہ کارساز کی تیرہویں برسی کے موقع پر شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکنوں نے جمہوریت کی جدوجہد میں خون کے دریا پار کیے، شہید بینظیر بھٹو سانحہ کارسازکے بعد جام شہادت تک دہشت گردی چیلنج کرتی رہیں۔
گولا ہاوُس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنے شہدا کو ہمیشہ یاد رکھتی ہے۔ شہیدوں کی قربانیوں سے جمہوریت کاسورج طلوع ہوا، 13سال پہلے جمہوریت دشمنوں نے کاروان جمہوریت پر حملہ کیا اور جیالوں نے جان کا نذرانہ دے کر شہید بینظیر بھٹو کا تحفظ کیا تھا۔ پیپلز پارٹی کے جیالوں کی قربانی سےجمہوریت کی فتح ہوئی ، ان کی قربانی رائیگاں نہیں جائیں گی، 18 اکتوبر کو کراچی میں 30لاکھ عوام نےشہید بینظیر بھٹو کے نظریے کی تائید کی تھی۔انھوں نے کہا کہ قائداعظم،عوام کےپاکستان کوپرامن، جمہوری،باوقارملک بنائیں گے، پی پی نے1973کےآئین کوبحال، پارلیمنٹ کوبااختیاربنایا، صوبوں کوخودمختاری دی، کےپی،گلگت بلتستان کو پہچان دی۔ پیپلز پارٹی کی میزبانی میں جمہوریت، آئین کی حکمرانی اور وفاق کی مضبوطی کے لئے اپوزیشن الائنس پی ڈی ایم قائم ہوا. آج جمہوریت خطرےمیں ہے جوقربانیوں کےبعدملی تھی ، عوام کی منتخب پارلیمنٹ کادفاع کرتے رہیں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Leave a Reply

Please Login to comment
  Subscribe  
Notify of
%d bloggers like this: