آج اس عہد کی تجدید کرنے کا دن ہے کہ ہم اپنے ملک میں آئین اور جمہوریت کا دفاع کرتے رہیں گے : فریال تالپور

کراچی (18 اکتوبر 2020) پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و ایم پی اے فریال تالپور نے سانحہ کارساز کے شہیدوں کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے شہداء کی قربانیاں رائیگا ں نہیں جائیں گی۔ سانحہ کارساز کی 13 ویں برسی کے موقعے پر جاری کردہ بیان میں فریال تالپور نے کہا کہ ملک میں آئین و پارلیمان کی بالادستی اور مضبوط جمہوریت ناگذیر ہے، جس کے لیئے پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکنان نے طویل جدوجہد اور قربانیاں دیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 18 اکتوبر 2007ع کو شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی وطن واپسی کے موقعے پر انہیں نشانہ بنانے کے لیئے دہشتگردی کو استعمال کیا گیا، تاکہ پاکستان میں عوامی حقوق کی جدوجہد کو بارآور ہونے سے روکا جائے۔ فریال تالپور نے کہا کہ آج اس عہد کی تجدید کرنے کا دن ہے کہ ہم اپنے ملک میں آئین اور جمہوریت کا دفاع کرتے رہیں گے اور تب تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک ان عناصر کو شکست سے ہمکنار نہ کردیں، جو بااختیار پارلیمان کو اپنے مذموم ارادوں کی راہ میں رکاوٹ سمجھتے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Leave a Reply

Please Login to comment
  Subscribe  
Notify of
%d bloggers like this: