کوئٹہ میں بھی تاریخی جلسہ ہوگا،پی ڈی ایم نااہل سلیکیٹیڈ حکومت سے عوام کو نجات دلائے گی

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ شعبہ خواتین بلوچستان کا اجلاس پیپلز پارٹی شعبہ خواتین بلوچستان کی میزبانی میں مورخہ 22 اکتوبر کو گولہ ہاوُس میں منعقد ہوا، جس کی صدارت غزالہ گولا نے کی، اجلاس میں 25 اکتوبر کے جلسہ کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا جائے گا اور حکمت عملی ترتیب دی گئی. اجلاس میں خصوصی طور پر سابق سپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ درانی نے شرکت کی. اس کے علاوہ ایم پی اے شکیلہ نوید، ایم پی اے زینیت شاہوانی, زرینہ زہری، ڈاکٹر شمع اسحاق، یاسمین لہڑی، نوشین پطرس، حسن بانو ، عارفہ بی بی اور دیگر خواتین رہنماوُں نے شرکت کی.

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے غزالہ گولا نے کہا کہ پی ڈی ایم کے گوجرانوالہ ور کراچی میں حکومت کی رکاوٹوں اور پروپیگنڈوں کے باوجود کامیاب جلسے ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں بھی تاریخی کامیاب جلسہ ہوگا جس میں خواتین کی بڑی تعداد شریک ہوگی، پی ڈی ایم اس نااہل اور نالائق حکومت سے عوام کو نجات دلائے گی. آج مہنگائی، بے روزگاری انتہاء کو پہنچ گئی ہیں عوام موجودہ حکومت سے تنگ ہے، ہر شعبہ تباہ وبرباد ہوچکا ہے، ملک کو ترقی اور خوشحالی کی طرف لے کر جانے کیلئے اس سلیکیٹڈ حکومت کا جانا ضروری ہے.

50% LikesVS
50% Dislikes

Leave a Reply

Please Login to comment
  Subscribe  
Notify of
%d bloggers like this: