ہممادرِ جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کو ان کی پاکستان میں جمہوریت کیلئے عظیم قربانیوں پر ان کو سلام پیش کرتے ہیں: پیپلز پارٹی بلوچستان ویمن ونگ

پیپلز پارٹی بلوچستان ویمن ونگ کی صدر غزالہ گولا، سیکرٹری جنرل زرینہ زہری اور سیکرٹری اطلاعات نوشین پطرس نے مادرِ جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کو ان کی نویں برسی کے موقع پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ بیگم نصرت بھٹو ایک دلیر اور نڈر خاتون تھیں، انہوں نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے عدالتی قتل کے بعد بدترین آمر ضیاءالحق کے خلاف ایم آر ڈی بنا کر عملی سیاست میں حصہ لیا اور جمہوریت کیلئے جدوجہد کی۔ بیگم نصرت بھٹو ایک مضبوط خاتون تھیں جنہوں نے کٹھن حالات کا سامنا بہت حوصلے کے ساتھ کیا، وہ جمہوریت کی ماں اور عظیم شخصیت تھیں۔ انہوں نے اپنے شوہر کی ہر قدم پر معاونت کی جب ذوالفقار علی بھٹو شہید نے وزیر خارجہ کے عہدے سے استعفٰی دیا اور ایوب خان کی پالیسیوں سے اختلاف کرکے پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی توبیگم نصرت بھٹو پارٹی کے ہر اول دستے میں شامل تھیں انہوں نے پارٹی کے اندر شعبہ خواتین کی بنیاد رکھی اور پارٹی میں خواتین کو نہ صرف شامل کیا بلکہ ان کو منظم کیا اور پاکستانی خواتین کو ان کے حقوق سے روشناس کروایا ۔ اس سے پہلے خواتین سیاسی طور پریوں منظم نہ تھیں اور نہ سیاسی پارٹیوں میں خواتین کا الگ شعبہ قائم تھا۔ انہوں نے آمرانہ نظام کے خلاف گلیوں، سڑکوں ، جیلوں اور عدالتوں تک ہر محاذ پر جنگ لڑی مگر باطل کے سامنے سر نہ جھکایا حتیٰ کہ جناب ذوالفقار علی بھٹو شہید کو پھانسی کی سزا ملنے کے بعد ان کی زندگی کے لیے آمر سے رحم کی اپیل کرنا بھی گوارہ نہ کیا ۔ عوام اور تمام سیاسی قائدین نے ان کی جمہوری سوچ ، بلند ہمتی اور صبر و استقامت کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کر کے ان کو مادرِ جمہوریت کے اعزاز سے نوازا ہے جو ان کی جمہوریت کے لیے دی گئی قربانیوں کا اعتراف ہے۔ ہم ان کی پاکستان میں جمہوریت کیلئے عظیم قربانیوں پر ان کو سلام پیش کرتے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Leave a Reply

Please Login to comment
  Subscribe  
Notify of
%d bloggers like this: