15 نومبر کو پیپلزپارٹی انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے پہلے صوبائی حکومت بنائے گی اور پھر جنوری میں اپنے اتحادیوں کے ساتھ ملکر وفاقی حکومت بھی بنائیں گے: بلاول بھٹو زرداری

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں اور شہادت ہماری منزل ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے نگر میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرا وعدہ ہے گلگت بلتستان کے عوام کو قومی اسمبلی اورسینیٹ میں بٹھاؤں گا، گلگت کےعوام جموریت کی تحریک چلا رہے ہیں اور یہ ماننے کو تیار نہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار بھٹو نے پاکستان کو آئین دلایا، قراقرم کےسامنے کہتا ہوں کہ گلگت کو آئین دلواؤں گا، ہم گلگت بلتستان کےعوام کو آئین اور صوبہ دلوائیں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پورے پاکستان میں لوگوں کو روزگار نہیں مل رہا، ہم نے اپنے ہردورمیں لوگوں کو روزگار دیا، بھٹو نے بیرون ملک بھی لوگوں کےلیے روزگارکا بندوبست کیا، نعرہ مشہورتھا بےنظیر آئےگی روزگارلائے گی، گلگت بلتستان کے لوگوں کو روزگار دیں گے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ہمارے جانے کے بعد تنخواہوں میں اضافہ نہیں ہوا، ہمارے آنے کے بعد تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ ہوگا، ہم نے انقلابی بے نظیربھٹو انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا، پروگرام سے ملک کی غریب خواتین کو امداد مل رہی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Leave a Reply

Please Login to comment
  Subscribe  
Notify of
%d bloggers like this: