پیپلزپارٹی نے پیمانہ بدل ڈالا ہے اب جو پارٹی گلگت بلتستان میں حکومت بنائے گی وہ ہی پارٹی وفاق میں حکومت بنائے گی: بلاول بھٹو زرداری

گلگت اسلام آباد : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وہ زمانہ گذر گیا جب کیا جاتا تھا کے جس پارٹی کی وفاق میں حکومت ہوگی وہ گلگت بلتستان میں حکومت بنائے گی۔ اب پیپلزپارٹی نے پیمانہ بدل ڈالا ہے اب جو پارٹی گلگت بلتستان میں حکومت بنائے گی وہ ہی پارٹی وفاق میں حکومت بنائے گی۔ بدھ کے روز ضلع گلگت کے علاقہ بارگو میں عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کوئی سوچے بھی نہ کہ یہاں دھاندلی اور انتخابات چوری کر سکے گا،میں یہاں موجود ہوں آپ کے ووٹ کا تحفظ کروں گا پیپلز پارٹی ریلی کی ریلی جو یہاں سے شروع ہوئی قریبی پہاڑوں پر موجود خواتین کی بڑی تعداد پیپلزپارٹی کا پرچم لہرا کر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ساتھے اظہار یکجہتی کر رہی تھی۔، جبکہ ریلی میں شامل پیپلزپارٹی کے جیالے وزیراعظم بلاول کے پرجوش نعرے لگا رہے تھے چیئرمین پیپلز پارٹی نے جیالوں کا خون گرماتے ہوئے کہا کہ انہیں جیالوں پر فخر ہے وہ اپنی محنت اور جذبہ 15 نومبر کی شام تک برقرار رکھے بزرگوں کو خواتین کو پولنگ اسٹیشنوں پر پہنچائیں جیت پیپلزپارٹی کی ہوگی اور پھر شام کو ہم مل کر فتح کا جشن منائیں گے اس موقع پر ریلی سے پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صدر امجد حسین ایڈووکیٹ نے خطاب کیا ریلی میں ہزاروں کی تعداد میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر سوار کارکنوں کا جذبہ دیدنی تھا. بعد میں شروٹ اور دیگر شہروں کی طرف روانہ ہوگئی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ریلی جب جاگیربسین پہنچی تو عوام کی بڑے تعداد میں ان کا والہانہ استقبال کیا بازا کے دکانوں کی چھتوں پر عوام کی بڑی اکثریت کڑی تھے چیئرمین پیپلز پارٹی نے عوام کو 13 نومبر کے گلگت کہ جلسے میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ اس جلسے میں اپ سے ملاقات کرونگا اور پھر 15 نومبر کو مل کر جیت کا جشن منائیں گے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کارکنوں کی محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے بہادر اور وفاداری کارکن کسی اور جماعت میں نہیں ہیں۔ انہوں کارکنوں کو ہدایت کی کہ یہی جذبہ 15 نومبر کی پولنگ کے خاتمے تک جاری رکھیں۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اپ کہ ووٹ کی حفاظت کروں گا کسی میں جرا ¿ت نہیں ہے کہ آپ کے ووٹ چوری کر سکے۔ انہوں نے کہا کے اب زمانہ بدل چکا اب عوام کہہ رہے ہیں کہ گلگت بلتستان میں جو پارٹی حکومت بنائے گی وہ ہی پارٹی وفاق میں حکومت بنائے گی۔سب کو نظر آرہا ہے گلگت بلتستان میں پیپلزپارٹی حکومت بنا رہے ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بہت بڑے ریلی کی قیادت کرتے ہوئے جب سرمش میں پہنچے تو عوام کی بڑی تعداد نے ان کا پرتپاک استقبال کیا یہاں پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ آپ کی بہت بڑے فتح ہے کہ گلگت بلتستان کے ہر شہر اور قصبے کا دنیا کو پتہ لگ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی پہلے گلگت بلتستان مین حکومت بنائی گے اور پھر وفاق میں۔ انہوں نے عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ کو 13 نومبر کو جلسے میں دیکھنا چاہتا ہوں۔ اور پھر انشاءاللہ مل کر 15 نومبر کو جیت کا جشن منائیں گے تو عوام نے پرجوش انداز میں جواب دیا “انشاءاللہ، انشااللہ! ریلی میں سینیئر مصطفی نواز کھوکھر، جمیل احمد سومرو پیپلزپارٹی کی امیدوار امجد حسین ایڈووکیٹ، جمیل احمد اور سعدیہ دانش بھی موجود تھے۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں پیپلزپارٹی عوام سے وابستگی اور محبت دیکھ کر سلیکٹڈ کٹھ پتلی کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں گندا وزیر اعظم ایک کے بعد دوسرے گندے وزیر کو بھیج رہا ہے سنا ہے کہ ایک گندا وزیر پیسہ بانٹتے ہوئے پکڑا گیا ہے ان کے پاس حرام کا پیسہ ہے ان سے پیسہ ضرور لیں پر ووٹ پیپلزپارٹی کو دیں۔ نومل میں ایک بہت بڑی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے اپنے تقریر کی شروعات شہید محسن نقوی کے مقبول ترین شعر یااللہ یارسول سے کی تو جلسہ گاہ اور سڑک پر موجود لوگوں نے پرجوش بینظیر بے قصور کے دوسرے مصرع میں جواب دیا اور فضا یااللہ یارسول بینظیر بے قصور کے نعروں سے گونجتی رہی۔ اپنی تقریر میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نومل کے جیالوں نے کوڑے کھائے مگر آمرضیاء کے سامنے سر نہیں جھکایا۔ ایم آر ڈی کی تحریک اور ای آر ڈی تحریک میں بھرپور کردار ادا کیا تھا اب پی ڈی ایم کی تحریک میں بھرپور حصہ لیں گے جس کی شروعات گلگت بلتستان کے اتخابات سے شروع ہو چکی ہے،بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ گلگت بلتستان کے انتخابات میں ایک تحریک شروع ہوچکی ہے یہ تحریک گلگت بلتستان کے عوام کی حق حکمرانی حق ملکیت اور حق روزگار کے لئے ہے، یہ میرا وعدہ ہے کہ گلگت بلتستان کو ترقی یافتہ صوبہ بناﺅں گا۔ یہ اس وقت ممکن ہے جب آپ میرا ساتھ دیں گے اور میرے ساتھ مل کر لڑیں گے انہوں نے جلسے کے شرکاءکو 13 نومبر کے جلسہ میں بھرپور شرکت کی دعوت دی۔ اس موقع پر سینیٹر شیری رحمان اور سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر بھی شریک تھے ۔ بارگو سے شروع ہونے والے ریلی جب نومل شہر میں داخل ہوئی تو شہریوں نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا بے مثال استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاورکیں اور وزیراعظم بلاول کے پرجوش نعرے لگائے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Leave a Reply

Please Login to comment
  Subscribe  
Notify of
%d bloggers like this: