پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی پاکستان سمیت دنیا بھر میں آباد ہندو کمیونٹی کو دیوالی کے تہوار پر مبارکباد

اسلام آباد / کراچی (14 نومبر 2020) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں آباد ہندو کمیونٹی کو دیوالی کے تہوار مبارکباد دی ہے۔ دیوالی کے موقعے پر جاری کردہ اپنے پیغام میں پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ روایاتی طور دیوالی کو جہالت پر شعور، برائی پر اچھائی کی فتح کے طور منایا جاتا ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ برائی کی تمام قوتیں نیست و نابود ہوکر امن، سکون اور مساوات پر مبنی ایک نئے دور کے آغاز کا محرک بنیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ان کی جماعت بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے نظریئے و عہد کی حقیقی وارث ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے قائدین و منتخب وزرائے اعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو خواہ ہزاروں جیالوں نے اسی نظریئے کے خاطر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر چکے ہیں۔ پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ ملک کا آئین اپنے تمام شہریوں کو اپنی اپنی مذہبی عبادات و رسومات ادا کرنے اور تہواروں کو بلا روک ٹوک و امتیاز منانے کے یکساں حقوق کی ضمانت دیتا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Leave a Reply

Please Login to comment
  Subscribe  
Notify of
%d bloggers like this: