جنوری حکومت کا آخری مہینہ ہے، ان کو گھر جانا پڑےگا: بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کے جانے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہےکہ جنوری حکومت کا آخری مہینہ ہے، ان کو گھر جانا پڑےگا۔

پشاور میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھاکہ حکومت کے جانے کا وقت آگیا ہے، اب پاکستان کے عوام فیصلہ کریں گےکہ اس ملک میں کس کی حکمرانی چلے گی۔

لاول کاکہنا تھاکہ سلیکٹڈ کا بوجھ عام آدمی اٹھا رہا ہے، پہلے آٹا، چینی اور تیل کا بحران تھا، اب گیس کا بحران بھی پیدا ہوگا، ان حکمرانوں کی وجہ سے آٹا، چینی، گھی، پیٹرول، گیس اور آلو مہنگا ہوگیا، موجودہ حکومت میں لوگ مرغی تو کیا انڈا بھی نہیں خرید سکتے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کاکہنا تھاکہ سوات اور جنوبی وزیرستان میں پاکستان کا پرچم جمہوریت کی وجہ سے لہرا رہا ہے، پورے خیبر پختونخوا کا مطالبہ ہے کہ گو عمران گو ، خیبرپختونخوا کے حکمران یہاں کے لوگوں کے نہیں سیلکٹرز کے نمائندے ہیں۔

ان کاکہنا تھاکہ ہمارے جلسے روکنے کے لیے انہیں کورونا یاد آتا ہے، یہ حکمران کرپشن کے خلاف سب سے زیادہ چیختے تھے لیکن یہ سب سے زیادہ کرپٹ نکلے، سیاست دانوں، ججز اور جرنیلوں کےلیے ایک قانون ہونے تک کرپشن ختم نہیں ہوسکتی۔

انہوں نے مزید کہاکہ قومی احتساب بیورو (نیب)کو نظر نہیں آتاکہ مالم جبہ میں کیسے کرپشن کی گئی؟ نیب کو نظر نہیں آتا کہ سلائی مشینوں سے نیویارک میں عمارتیں کیسے کھڑی کی گئیں، حساب کا وقت آیا تو عوام حساب لیں گے، نیب سے بھی حساب لیں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Leave a Reply

Please Login to comment
  Subscribe  
Notify of
%d bloggers like this: