فریال تالپور کا شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 13ویں یوم شہادت کے موقع پر انہیں شاندار الفاط میں خراج عقیدت

اسلام آباد/لاڑکانہ/ کراچی (27 دسمبر 2020) پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکنِ سندھ اسمبلی فریال تالپور نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو ان کے 13 ویں یومِ شہادت پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک تاریخ ساز شخصیت اور تحریک تھیں، جن کی شہادت سے ملکی سیاست میں پیدا ہونے والا خلا تاحال پورا نہیں ہو سکا۔ 27 دسمبر تاریخ میں ہمیشہ ایک المناک دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے یومِ شہادت پر جاری کردہ اپنے پیغام میں فریال تالپور کا کہنا تھا کہ جہاں ملک و قوم کے لیئے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی خدمات طویل و تاریخی ہیں، وہاں اس جدوجہد کے دوران انہیں پیش آنے والے مصائب و تکالیف بھی اتنی ہی المناک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے پسماندہ طبقات کیلئے جدوجہد کی اور بدترین آمروں کا مقابلہ کرکے جمہوریت کا پرچم بلند رکھا۔ فریال تالپور کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اپنے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری کی قیادت میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن کو پایئہ تکمیل پر پہنچانے کے لیئے پرعزم ہے اور عوام کو حقِ حاکمیت واپس دلانے، آئینی اصولوں کی مکمل پاسداری، پارلیمان کی بالادستی، اور مساوات پر مبنی معاشرے کے قیام تک سکھ کا سانس نہیں لے گے۔ انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ملک میں جمہوریت کے لیئے ہونے والی جدوجہد کا حصہ بنیں، اور جمہوریت کے خلاف سازشوں کا مقابلہ کریں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Leave a Reply

Please Login to comment
  Subscribe  
Notify of
%d bloggers like this: