صدر آصف علی زرداری کا شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 13ویں یوم شہادت کے موقع پر انہیں زبردست خراج عقیدت

اسلام آباد (27 دسمبر 2020)

سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 13ویں یوم شہادت کے موقع پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس بات کا عزم کیا کہ وہ پاکستان کے عوام کو ظلم اور غربت سے نجات دلانے کی جدوجہد جاری رکھیں گے تاکہ عوام کو ایک بہتر مستقبل مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی پاکستان کے عوام کے لئے دی جانے والی قربانیاں تاریخ اور عوام کے دلوں پر نقش ہو چکی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں ہم اس وقت بھی ایک ظالم اور ناانصاف نظام کا سامنا کر رہے ہیں جس کے خلاف شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے جدوجہد کی تھی۔ ہم اس جدوجہد میں کامیاب ہوں گے اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے وژن کے مطابق ملک میں حقیقی جمہوریت قائم کریں گے۔ ملک میں حقیقی جمہوریت کے قیام اور عوام کو غربت، بیروزگاری اور ناانصافی سے نجات دلانے کے لئے اور اس ملک کے بہتر مستقبل کے لئے ہمیں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے نقش قدم پر چلنا پڑے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Leave a Reply

Please Login to comment
  Subscribe  
Notify of
%d bloggers like this: