شہید ذوالفقار علی بھٹو وہ عظیم سیاسی رہنما تھے، جس کا حقیقی معنوں میں جینا مرنا اپنی عوام کے لیئے تھا، وہ عوام کے دلوں میں ہمیشہ زندہ و جاوید رہیں گے: فریال تالپور

کراچی (05 جنوری 2021) پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکنِ سندھ اسمبلی فریال تالپور نے قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کے 93 ویں یوم ولادت پر شاندار الفاظ میں خراج عقید ت پیش کیا ہے۔ اپنے جاری کردہ پیغام میں فریال تالپور نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو وہ عظیم سیاسی رہنما تھے، جس کا حقیقی معنوں میں جینا مرنا اپنی عوام کے لیئے تھا۔ وہ عوام کے دلوں میں ہمیشہ زندہ و جاوید رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دولخت ہونے والے ملک کو چند سالوں کے مختصر عرصے میں معاشی انقلاب برپا کرنا، متفقہ دستور دینا، پاکستان کو اسلامی دنیا کا محور و مرکز بنانا، ملکی دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانا اور عوام کو سیاسی شعور کی طاقت دینا شہید ذوالفقار علی بھٹو کے فہم و تدبر اور کاوشوں کی چند مثالیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس پر کوئی دو رائے نہیں ہوسکتیں کہ قائداعظم محمد علی جناح کے بعد قائدِ عوام وہ عظیم رہنما تھے، جنہوں نے پاکستان کی سیاست خواہ معاشرے پر گہرے و دو رس مثبت نقوش چھوڑے ہیں۔ فریال تالپور کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے لیئے قابلِ فخر ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی آج بھی اپنے بانی چیئرمین کے نظریئے پر سختی سے کاربند ہے اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری کی قیادت میں عوام کے حقوق کے لیے میدانِ جہد میں ڈٹ کر کھڑی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Leave a Reply

Please Login to comment
  Subscribe  
Notify of
%d bloggers like this: