شہید ذوالفقار علی بھٹو ملک میں جمہوریت اور مساوی حقوق کے لئے جدوجہد کا سب سے بڑا آئیکن اور بنیاد رکھنے والے ہیں: بلاول بھٹو زرداری

کراچی/ اسلام آباد (5 جنوری 2021) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ملک میں جمہوریت اور مساوی حقوق کے لئے جدوجہد کا سب سے بڑا آئیکن اور بنیاد رکھنے والے ہیں۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 93 ویں یوم پیدائش کے موقع پر جاری کردہ اپنے پیغام میں پی پی پی چیئرمین نے کہا ہے کہ قائدِ عوام نے سقوطِ ڈھاکا کے بعد پاکستان کے ٹوٹے پھوٹے ٹکڑوں کو اٹھایا اور سیاسی طور پر مایوس عوام میں نئی روح پھونک کر ملک کے بانی اجداد کے خواب کو نئی جِلا بخشی۔ انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے نہ صرف اپنے سیاسی و سفارتی تدبر کے ذریعے دشمن سے 90 ہزار جنگی قیدیوں کو رہا کروایا اور ہزاروں مربع کلومیٹر زمین کو واگذار کروایا بلکہ مستقبل میں اس طرح کی نقصان کو دوبارہ ہونے سے ملک کو بچانے کے لئے انہوں نے ایٹمی پروگرام کی بنیاد بھی رکھی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کوئی بھی محب وطن پاکستانی شہید ذوالفقار علی بھٹو کی ان کاوشون و منصوبوں کو فراموش نہیں کرسکتا، جن کے ذریعے انہوں نے مائیکرو خواہ میکرو صنعت کو فروغ دے کر ملک کی معیشت کو مضبوط بنایا، تعلیم ادارے قائم کیئے، متفقہ آئین دیا اور معاشرے کے پسماندہ طبقات کو سیاسی طور بااختیار بنایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو قائدِ عوام نے اپنی نصف صدی پر مبنی زندگی کے دوران ملک کے لیئے جو کچھ کیا اس کی قائداعظم کے بعد کے پاکستان میں کوئی نظیر نہیں ہے، جس کی پاداش میں ملک اور اس کے جمہوری نطام کے دشمنوں نے اسے عدلیہ کے ذریعہ قتل کرادیا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی آمر ضیا کی باقیات خواہ اس کے حواریوں کی دہونس دھمکیوں، رکاوٹوں، انتقامی کاروایوں اور ظلم و جبر کے باوجود شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن کو پایئہ تکمیل پر پہنچانے کے لیئے ان کی پیروی کرتے ہوئے اپنی جدوجہد کو اگے بڑھائے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Leave a Reply

Please Login to comment
  Subscribe  
Notify of
%d bloggers like this: