پیپلز پارٹی اپنے بانی چیئرمین شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مشن کو پایئہ تکمیل پر پہنچانے کے لیئے جدوجہد جاری رکھے گی: بلاول بھٹو زرداری

کراچی (05 جنوری 2020) پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اپنے بانی چیئرمین شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مشن کو پایئہ تکمیل پر پہنچانے کے لیئے جدوجہد جاری رکھے گی۔ وزیراعلیٰ ہاوَس میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کے 93 ویں یومِ ولادت کے موقعے پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ قائدِ عوام حقیقی معنوں میں ایک عوامی لیڈر تھے، جنہوں نے اپنی زندگی پاکستان کی عوام کے لیے وقف کر رکھی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوروناوائرس وباء کی پیش نظر پیپلز پارٹی رواں سال اپنے بانی چیئرمین کی سالگرہ سادگی اور ایس او پیز پر عملدرآمد کرکے منا رہی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سینیٹ انتخابات کے بعد سندھ کابینہ میں تبدیلی لائیں گے، تاکہ وزیراعلیٰ سندھ کی ٹیم کی کارکردگی مزید بھتر بنائی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس وباء کے باعث صوبائی وزراء اپنا بھرپور کردار ادا کرنے سے قاصر ہیں، لیکن اس مہلک وباء کے بعد وہ یقیناً عوامی مسائل کے حل کے لیئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔ پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ حکومتِ سندھ کم وسائل کے باوجود عوام کی خدمت میں سب سے آگے ہے، اور ہم صوبے میں ترقی کا عمل تیز کرنے کے لیئے ہر ممکن اقدام کر رہے ہیں۔ اس موقعے پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، فریال تالپور، سید قائم علی شاہ، سندھ اسمبلی کے اسپیکر آغا سراج درانی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Leave a Reply

Please Login to comment
  Subscribe  
Notify of
%d bloggers like this: