پیپلزپارٹی کے حکومت کے ساتھ رابطوں کے الزام کی سخت الفاظ میں مذمت

اسلام آباد :پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما فرحت اللہ بابر نے ایک نجی ٹی وی چینل کی جانب سے پیپلزپارٹی کے حکومت کے ساتھ رابطوں کے الزام کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا حکومت کے ساتھ کوئی بیک چینل رابطہ ہوا ہے اور نہ ہی پیپلزپارٹی نے نیب کو ایک سیاسی انجینئرنگ کے طور پر استعمال کرنے والے ادارے کی حیثیت سے مذمت کرنا ختم کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فرحت اللہ بابر نے کہا کہ سینیٹ میں پیپلزپارٹی ہی نے یہ تحریک پیش کی کہ نیب حکومت کا سیاسی بازو بن کر سیاسی انجینئرنگ کر رہا ہے، پیپلزپارٹی اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ جب تک احتساب کو سیاسی طور پر نشانہ بنایا جانے کے لئے استعمال کیا جائے گا تب تک نہ تو پاکستان معاشی طور پر ترقی کر سکتا ہے اور نہ ہی پاکستان میں سیاسی استحکام پیدا ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ احتساب کا عمل اس وقت تک بے معنی رہے گا جب تک پاکستان کے ہر شہری کے ساتھ ایک ہی قانون کے تحت برتاؤ نہ کیا جائے،احتساب کا قانون ایسا ہونا چاہیے جو آئین کے آرٹیکل 10اے کے مطابق منصفانہ طریقہ کر اختیار کرے، آئین کا آرٹیکل 10اے یہ کہتا ہے کہ ہر شخص کو ایک منصفانہ اور باقائدہ طریقے سے پرکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سخت افسوسناک بات ہے کہ ایک ٹی وی چینل نے حکومت کے پروپیگنڈا کا ہتھیار بنتے ہوئے حزب اختلاف میں نفاق کے بیج بونے کی کوشش کی جبکہ موجودہ جمہوری تحریک اس سلیکٹڈ حکومت اور اس کے سلیکٹرز کے خلاف ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Leave a Reply

Please Login to comment
  Subscribe  
Notify of
%d bloggers like this: