ایف جی اے ایڈلٹ ایجوکیشن ویلفیئر انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان کے نگراں منیجنگ ڈائریکٹر مسٹر نیتھانیل جوزف آٹھ فروری کو ناروے سےپاکستان پہنچیں گے

اوسلو / لاہور: ایف جی اے ایڈلٹ ایجوکیشن ویلفیئر انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان کے نومنتخب نگراں منیجنگ ڈائریکٹر مسٹر نیتھانیل جوزف نے متفقہ طور پر انھیں بحیثیت نگراں منیجنگ ڈائریکٹر منتخب کرنے پر پراجیکٹس ڈائریکٹرز ، مشنریوں ، ایڈوائزرز اور سابقہ ​​ڈائریکٹرز / سپروائزرز کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے اُنہیں متفقہ طور پر ایف جی اے ایڈلٹ ایجوکیشن ویلفیئر انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان کا نگراں منیجنگ ڈائریکٹر منتخب کیا ہے.

نگراں منیجنگ ڈائریکٹر نے اپنے دفتر سے یہاں جاری اپنے بیان میں کہا کہ میں پراجیکٹس ڈائریکٹرز ، مشنریوں ، ایڈوائزرز اور سابقہ ​​ڈائریکٹرز / سپروائزرز کا کا بے حد شکرگزار ہوں کہ انہوں نے مجھے بے حد پیار اور اعتماد سے نواز ہے۔

“مجھے اس بات سے انتہائی خوشی ہے کہ میں نے ایک بار پھر منصوبوں کے سربراہان ، مشنریوں ، مشیروں اور سابقہ ​​ڈائریکٹرز / سپروائزروں کا اعتماد حاصل کیا ہے تاکہ میں سماجی خدمت کا کام نئے جوش وجذبے سے کرسکوں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ خدا کے حکم سے بھرپور انداز میں پسماندہ اور محروم طبقات کے لئے معاشرتی بہبود اور عوامی مفادات کے ترقیاتی منصوبوبوں پر کام جاری رکھیں گے‘۔

انہوں نے مزید اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ملک کی ترقی اور اس کے شہریوں کی ترقی ، محرومیوں کے خاتمے اور سماجی بہبود کے لئے اسی جوش و جذبے اور لگن کے ساتھ کام کرتے رہیں گے۔

نئے منیجنگ ڈائریکٹر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ انتہائی قابل احترام، معزز اور ہر دل عزیز سویڈش مسیحی مشنری خاتون سسٹر برگیتا المبی کے قتل کے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لئے ہر پلیٹ فارم کو استعمال کریں گے۔

ہم سسٹر برگیتا المبی کو انصاف دلانے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ اصلی مجرموں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے گا۔

مسٹر نیتھانیل جوزف نے تنظیم کے بانی ممبر ، پروجیکٹ ڈائریکٹر ، اورلائف ٹائم ایڈوائزر اور ناروے سے پاکستان تک مشنری کی حیثیت سے تنظیم کیلئے خدمات تقریبا چار دہائیوں تک انجام دی ہیں۔

پریس ریلیز کے مطابق ، منیجنگ ڈائرکٹر آٹھ فروری کو ناروے سےپاکستان پہنچیں گے اور اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

دریں اثنا، مسٹر نیتھانیل جوزف منیجنگ ڈائریکٹر نے اپنی ٹیم کا اعلان کیا ہے جو ایف جی اے ایڈلٹ ایجوکیشن ویلفیئر انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان کی ازسرنو بحالی میں ان کی مدد کرے گی۔سوشل ویلفیئر ڈائریکٹوریٹ کی اس ٹیم میں تیمور سندھو پرنسپل / ڈائریکٹر ، نیلسن عظیم ڈائریکٹر ایجوکیشن ، نوشین پطرس ڈائریکٹر بلوچستان ، ریوینڈ ڈیوڈ راہی ڈائریکٹر چلڈرن ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ہوں گے.

100% LikesVS
0% Dislikes

Leave a Reply

Please Login to comment
  Subscribe  
Notify of
%d bloggers like this: