لیاقت مسیح قیصر کی ڈیفنس کے بنگلے میں رہائش اور رہن سہن مشنری سپرٹ کیخلاف ہے: تیمور سندھو

پریٹوریا: تیمور سندھو نے کہا ہے کہ پادری لیاقت مسیح قیصر کا ڈیفنس کے بنگلے میں رہائش رکھنا اور رہن سہن مسیح کی مشنری سپرٹ کیخلاف ہے.

تیمور سندھو ، جو اس وقت لیاقت مسیح قیصر کی دھمکیوں اور ہراساں ہونے کی وجہ سے جنوبی افریقہ میں خود ساختہ جلاوطنی کی زندگی گزار رہے ہیں ، نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ فل گاسپل اسمبلیز آف پاکستان کے ڈی فیکٹو چئیرمین لیاقت مسیح قیصر کا ڈیفنس کے بنگلے میں رہائش رکھنا اور رہن سہن مسیح کی مشنری سپرٹ کیخلاف ہے، مشنری سپرٹ یہ ہے کہ جو مشنری، مشنری جزبہ رکھتے ہیں، اور غریب عوام کی فلاح وبہبود اُن کا مقصدہوتا ہے، وہ غریب پسماندہ عوام کے ساتھ اُن کے علاقہ میں رہتا ہے، نہ کہ ڈیفیںس کے عالی شان بنگلوں میں شہزادوں کی ذندگی گزارتا ہے، اگر لیاقت مسیح قیصر مشنری اسپرٹ رکھتا ہے تو اُس کو ڈیفینس میں رہائش کی بجائے بہار کالونی میں اپنی کلیسیا اور عوام کے ساتھ رہنا چاہیے. ایک طرف فل گاسپل اسمبلیز آف پاکستان کے پادریوں کے پاس یوٹیلیٹی بل دینے کے لئے پیسے نہیں ہیں اور دوسری طرف لیاقت مسیح قیصر شہزادوں کی ذندگی گزار رہا ہے. تیمور سندھو نے کہا کہ فل گاسپل اسمبلیز آف پاکستان چرچ بہار کالونی کے ممبر کی حیثیت سے،میرا مطالبہ فل گاسپل اسمبلیز آف پاکستان چرچ بہار کالونی کے پادری لیاقت مسیح قیصر سے ہے کہ وہ بہار کالونی میں پاسٹر ہاوُس میں اپنی رہائش اختیار کرے. تیمور سندھو نے کہا کہ تکنیکی طور پر لیاقت مسیح قیصر کا بنگلہ فل گاسپل اسمبلیز آف پاکستان کے چئیرمین کے پاس ہونا چاہیئے کیونکہ اس کو خریدنے کیلئے جو اسپورٹ گرانٹ سویڈن سے منگوائی گئی تھی وہ یہ کہہ کر منگوائی گئی تھی کہ فل گاسپل اسمبلیز آف پاکستان کے جو بیرون ممالک سے مہمان آتے ہیں وہ اس میں رہا کریں گے.

یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل تیمور سندھو نے تمام مذہبی رہنماؤں اور پاسٹرز صاحبان سے ایک صفحے پر متحد ہونے کا کہا تھا تاکہ لیاقت مسیح قیصر کی نااہل، بدعنوان قیادت اور طاقت کی بدترین ہوس کی فطرت کی حامل شخصیت سےفل گاسپل اسمبلیز آف پاکستان کو نجات دلائی جاسکےاورربدترین آمر کو گھر بھیج دیا جائے۔فل گاسپل اسمبلیز آف پاکستان کو دوبارہ ترقی اور استحکام کی شاہراہ پر لانے کے لئے ہمیں خاطر خواہ اقدامات کی ضرورت ہے ، اس ضمن میں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے.انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ لیاقت مسیح قیصر ایک ریٹائرڈ ملازم ہے اور فل گاسپل امبلیز آف پاکستان کے آفس سے تنخواہ / پنشن ، اور دیگرمراعات حاصل کرنا ، یہ طاقت اور اتھارٹی کا سب سے بڑا غلط استعمال ہے .

50% LikesVS
50% Dislikes

Leave a Reply

Please Login to comment
  Subscribe  
Notify of
%d bloggers like this: