حکومتی ناکام پالیسیاں معیشت کو مکمل تباہ کرنے کے درپے ہیں، غریب مزدوروں سے روزگار اور روٹی بھی چھین لی ہے: پیپلز پارٹی بلوچستان ویمن ونگ

کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان ویمن ونگ کی صدر غزالہ گولا‘ جنرل سیکرٹری زرینہ زہری اور انفارمیشن سیکرٹری نوشین پطرس نے نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی ناکام پالیسیاں معیشت کو مکمل تباہ کرنے کے درپے ہیں جب کہ حکومت نے غریب مزدوروں سے روزگار اور روٹی بھی چھین لی ہے۔

پیپلز پارٹی بلوچستان ویمن ونگ نے یوم مئی پر جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ اپنے حقوق کی جدوجہد میں قربانیاں دینے والے محنت کشوں کو سلام پیش کرتے ہیں جب کہ پاکستان کے محنت کش طبقات آج بھی اپنے جائز حقوق سے محروم ہیں، اور موجودہ سلیلیکیٹڈ حکومت کے دور میں ان حقوق پر مسلسل ڈاکے ڈالے جارہے ہیں۔مزدوروں کے حقوق پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نااہل عوام دشمن حکومت کے دور میں مزدوروں کے حقوق پر نقب زنی عروج پر ہے۔ موجودہ حکمرانوں نے مہنگائی آسمان پر پہنچا کر غریب مزدوروں سے روٹی ہی چھین لی۔ موجودہ حکومت کی ناکام پالیسیاں معیشت کو دفن کرنے کے درپے ہیں اور ایسے مشکل حالات میں صرف پیپلز پارٹی ہی ملک کو سنبھال سکتی ہے کیونکہ پیپلز پارٹی نہ صرف کاروبار و معشیت کو فروغ دے سکتی ہے، بلکہ مزدوروں کے حقوق کا بھی بھرپور تحفظ کرسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا 1973 کا آئین محنت کشوں کی منصفانہ اُجرت، ان کی حفاظت اور یکساں حقوق کی ضمانت دیتا ہے اور پیپلز پارٹی کے نظریے کی اساس بھی مزدور دوستی اور جمہوریت ہی ہے۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اپنے دورِ حکومت کے دوران ملک میں پہلی بار مزدور پالیسی کا اجراء کیا اور ملک میں ٹریڈ یونینز کے حقوق متعارف کرائے تھے۔ پیپلز پارٹی کی حکومت نے بے نظیر ایمپلائز اسٹک آپشن اسکیم کا اجراء کیا تھا جب کہ سندھ حکومت کی جانب سے متفقہ سہہ فریقی لیبر پالیسی کا اجراء بھی بڑا بریک تھرو ہے اور یہ سہہ فریقی لیبر پالیسی کا میکنزم کاروباری اداروں اور ان کے ملازمین کے لیے سودمند ثابت ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب بھی مزدوروں کے لیے مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے جب کہ محنت کشوں کے دیگر مسائل بھی حل کرنے کی ضرورت ہے،اور یہ صرف پیپلز پارٹی ہی ممکن بناسکتی ہے. ہم آج یہ عہد کریں کہ محنت کشوں کو درپیش مشکلات و چیلنجز کا سامنا عزم و حوصلے سے کریں گے.

50% LikesVS
50% Dislikes

Leave a Reply

Please Login to comment
  Subscribe  
Notify of
%d bloggers like this: