ن لیگ کراچی میں شکست کو تسلیم کرے اور اپنے ووٹ کو عزت دو کے نعرے کو عزت دے: پیپلز پارٹی بلوچستان ویمن ونگ

کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان ویمن ونگ کی صدر غزالہ گولا‘ جنرل سیکرٹری زرینہ زہری اور انفارمیشن سیکرٹری نوشین پطرس نے کہا ہے کہ کراچی کےانتخابات میں پیپلزپارٹی کی تاریخی فتح سے سیاسی مخالفین انتہائی بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں۔ مریم نواز سیاسی بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی شکست کو تسلیم کریں.

اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اپنی شکست کو تسلیم کرے اور اپنے نعرے ووٹ کو عزت دو کے نعرے کو عزت دے.پیپلز پارٹی کے امیدوار عبدالقادر مندوخیل کی وجہ سے فیصل واوڈا پر نااہلی کی تلوار لٹکتی رہی تھی، اور یہ سیٹ خالی ہوئی تھی. مریم نواز ذمینی حقائق سے مکمل لاعلم دکھائی دیتی ہیں۔ وہ اپنی شکست اور پیپلز پارٹی کی فتح کو کھلے دل سے تسلیم کرکے اپنے بڑے پن کا مظاہرہ کریں۔ این اے249 میں پیپلزپارٹی کی تاریخی کامیابی نے ثابت کردیا کہ عوام پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں۔ کراچی کے عوام نے سلیکٹڈ حکومت کو ریجیکٹ کردیا ہے۔ عوام نے پھر سے پی ٹی آئی کو عبرتناک شکست دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی الیکشن پر الزامات لگا رہا ہے تو ثابت کرے۔ورنہ جمہوری رویہ اختیار کرتے ہوئے اپنی شکست کو تسلیم کرے. پیپلزپارٹی واحد جماعت جس کے سوفیصد ورکرزپولنگ ایجنٹ اپنے تھے، پی ٹی آئی،(ن)لیگ کے تو اپنے پولنگ ایجنٹ تک نہیں تھے، پی ٹی آئی کو تو اپنے کیمپ لگانے کے لئے بھی بندے نہیں مل رہے تھے. ن لیگ ایک طرف استعفوں کی بات کرکے عوام کو دھوکا دے رہی ہے اور دوسری جانب تمام انتخابات میں حصہ لے رہی ہے، اس کنفیوژن کی وجہ سے ن لیگ کا ووٹر تذبذب کا شکار ہوا ہے.

50% LikesVS
50% Dislikes

Leave a Reply

Please Login to comment
  Subscribe  
Notify of
%d bloggers like this: