پیپلز پارٹی بلوچستان ویمن ونگ کی سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کو پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کا صوبائی صدر مقرر ہونے پر مبارک باد

کوئٹہ : پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان ویمن ونگ نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کو پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کا صوبائی صدر, حسن مرتضیٰ کو جنرل سیکرٹری اور شہزاد سعید چیمہ کو سیکرٹری اطلاعات مقرر ہونے پر مبارک باد دی ہے۔

اپنے جاری کردہ تہنیتی پیغام میں پیپلز پارٹی بلوچستان ویمن ونگ کی صدر غزالہ گولا، سیکرٹری جنرل زرینہ زہری اور سیکرٹری اطلاعات نوشین پطرس نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی وسطی پنجاب میں چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت اور راجہ پرویز اشرف کی صدارت میں ًمضبوط اور فعال ہوگی اور آئندہ انتخابات میں بڑی کامیابی حاصل کرے گی. پیپلز پارٹی آئندہ انتخابات میں مرکز سمیت چاروں صوبوں میں حکومت بنائے گی۔ پیپلز پارٹی نے رواں برس ہونے والے سینیٹ انتخابات اور ضمنی انتخابات میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پیپلز پارٹی ہی عوام کی امید کا واحد مرکز ہے، پی ٹی آئی کی ناکام اور نااہل حکومت کو لوگ جھولیاں اٹھا اٹھا کر بددعائیں دے رہے ہیں. پیپلزپارٹی آئندہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے حکومت بناکر عوام کی خدمت کرے گی, اور اسی خدمت کے زریعےشہید بھٹو ،اور شہید بی بی کے مشن کو چئیرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں آگے بڑھاتےہوئے ملک و قوم کو ایک بار پھر ترقی و خوش حالی کی شاہراہ پر لےکر جائیں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Leave a Reply

Please Login to comment
  Subscribe  
Notify of
%d bloggers like this: