بلاول بھٹو زرداری کی لیاری سے تعلق رکھنے والے پارٹی کے بانی رکن مرحوم عبدالرحیم بلوچ کی20 ویں برسی پر انھیں خراج عقیدت

کراچی (5 اکتوبر 2021) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیٸرمین بلاول بھٹو زرداری نے لیاری سے تعلق رکھنے والے پارٹی کے بانی رکن مرحوم عبدالرحیم بلوچ کی20 ویں برسی پر انھیں شاندار الفاظوں میں خراج عقیدت پیش کیا ھے۔ میڈیا سیل بلاول ہاٶس کی جانب سے جاری کردہ اپنے پیغام میں پی پی پی چیٸرمین نے کہا کہ مرحوم عبدالرحیم بلوچ پارٹی کا ایک اثاثہ تھے، انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے جمہوریت کے لیٸے جدوجہد کی اور اس جدوجہد کے دوران انہوں نے بار بار قید و بند کی صعوبتیں بھی برداشت کیں۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم نے لیاری میں قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کے نظریٸے اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے فلسفے کو فروغ دیا اور جنرل ضیاء کی آمریت کے خلاف جدوجہد میں ہمیشہ پیش پیش رہے۔ چیرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ آج 20 سالوں کا طویل عرصہ گزر جانے کے باوجود مرحوم عبدالرحیم بلوچ کی یادیں ھمارے دلوں میں منور ہیں اور مستقبل میں بھی ان کی پارٹی کیلئے گراں قدر خدمات کو ھمیشہ بہترین الفاظ میں یاد کیا جاتا رہے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Leave a Reply

Please Login to comment
  Subscribe  
Notify of
%d bloggers like this: