وفاق اور پنجاب میں سلیکٹڈ حکومتیں ن لیگ کی وجہ سے اب تک قائم ہیں: پیپلز پارٹی ویمن ونگ بلوچستان

کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ بلوچستان کی صدر غزالہ گولا، جنرل سیکرٹری زرینہ زہری، اور سیکرٹری اطلاعات نوشین پطرس نےکہا ہے کہ وفاق اور پنجاب میں سلیکٹڈ حکومتیں ن لیگ کی وجہ سے اب تک قائم ہیں، پہلے پنجاب میں سینیٹ انتخابات میں بزدار حکومت اور ن لیگ میں مک مکا ہوا, پھر اسی سے پنجاب میں بجٹ منظور ہوا اور پھر اسی طرح قومی اسمبلی میں بجٹ پاس کرانے کے لئے تحریک انصاف اور ن لیگ میں کوئی معاملہ طے ہوا اور آسانی کے ساتھ عوام دشمن بجٹ پاس ہو گیا۔

اپنے جاری کردہ مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پنجاب میں بزدار حکومت ن لیگ کی وجہ سے قائم ہے۔ ن لیگ ووٹ کو عزت دے اور عوام کی خواہشات پر سلیکٹڈ بزدار حکومت کو گھر بھیجے۔ چیئرمین بلاول بھٹو نے بھی کہا کہ دوغلی پالیسی نہیں چلے گی یا اپوزیشن کریں یا اعلان کریں کہ آپ حکومت کے سہولت کار ہیں۔آئندہ پیپلزپارٹی وفاق اور صوبوں میں حکومت بنائے گی۔ پیپلز پارٹی ہی عوام کی نمائندہ جماعت ہے۔ آنے والا وقت پیپلز پارٹی کا ہے جو ترقی وخوش حالی کا نیا دور لائے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Leave a Reply

Please Login to comment
  Subscribe  
Notify of
%d bloggers like this: